اہم خبریں

جماعت اہلسنت اسلام آباد کا “ المصطفے ویلفیئر ٹرسٹ “ کو فلسطین ریلیف مشن کیلئے دو لاکھ پینتیس ہزار روپے کا عطیہ

 

  جماعت اہل سنت اسلام آباد نے “ المصطفے ویلفیئر ٹرسٹ “ کے فلسطین میں جاری ریلیف مشن کے لئے دو لاکھ پینتیس ہزار روپے کا عطیہ جمع کروا دیا ۔۔۔  انٹرنیشنل سُنی سیکریٹریٹ جی ٹی روڈ لاہور میں جماعت اہل سنت وفاقی علاقہ جات کے امیر پیر سید شبیر حسین شاہ نے المصطفے ویلفیئر ٹرسٹ کے راہنماؤں محمد نواز کھرل اور حامد رضا کو چیک پیش کیا ۔۔۔ اس موقع پر جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی نائب ناظم اعلی ڈاکٹر حمزہ مصطفائی ، جماعت اہل سنت اسلام آباد ICT کے ڈویژنل امیر پیر گلزار حسین نقشبندی ، جماعت اہل سنت ضلع اسلام آباد کے ناظم اعلی راجہ ریاضت حسین نقشبندی  اور محمد زبیر بھی موجود تھے ۔۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.