اہم خبریں

مصطفائی تحریک ضلع منڈی بہاوالدین کے زیر اہتمام یوم تاسیس کی تقریب اور شادابی پاکستان مہم کا آغاز

 


( مصطفائی نیوز )

مصطفائی تحریک ضلع منڈی بہاوالدین کے زیر اہتمام یوم تاسیس کے موقع پر بلدیہ ہال میں شاندار کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی سابق صدر انجمن جناب ڈاکٹر حمزہ مصطفائ صاحب تھے۔ ان کے ساتھ رفیق انجمن اور ڈویزنل فاریسٹ افیسر جناب ارشاد اللہ گوندل صاحب اور جناب عتیق الرحمان صاحب ڈسٹرکٹ افیسر پاپولیشن تھے۔ تقریب کا اغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے کیا گیا۔ اس کے بعد مقررین نے ماحولیاتی الودگی اور شجر کاری کی اہمیت پر گفتگو فرمائ اور مصطفائ تحریک کی شجر کاری مہم کو سراہتے ہوئے کہا کہ مصطفائ تحریک کی شجر کاری مہم بروقت اور وقت کی اہم ضرورت ہے ایک مصطفائ معاشرے کے قیام کی جدوجہد میں شجر کاری میں بھی نمایاں جدوجہد کر رہی ہے ۔ بعد میں یوم تاسیس کے حوالے سے کیک کاٹا گیا اور اخر میں جناب حمزہ مصطفائ صاحب نے بلدیہ کے لان میں پودہ لگا کر شجر کاری مہم کا باقائدہ اغاز کیا۔













کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.