اہم خبریں

جھنگ : عزم نو کنونشن و عید ملن پارٹی ، مصطفائی تحریک کا پہلا پروگرام جو آن لائن نشر کیا گیا۔


عزم نو کنونشن و عید ملن پارٹی جھنگ ، مصطفائی تحریک کا پہلا پروگرام جو آن لائن نشر کیا گیا۔ ( مصطفائی نیوز )

رہبر مصطفائی تحریک جناب ڈاکٹر ظفر اقبال نوری کا امریکہ سے آن لائن خطاب ، قائد طلبا جناب محمد اعظم رانجھا مرکزی صدر انجمن طلباء اسلام پاکستان کی آمد پر کارکنان کا نعروں سے پرجوش استقبال ،جناب امانت علی زیب صاحب مرکزی صدر پاکستان فلاح پارٹی کی عزم نو کنونشن جھنگ میں شرکت وخطاب۔

مرکزی خازن مصطفائی تحریک جناب میاں شہزاد احمد صاحب نے مصطفائی تحریک کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ صوبائی صدر پنجاب شمالی جناب ذوالفقار حیدر سیالوی صاحب کا  اپنے مخصوص انداز میں ولولہ انگیز خطاب، جناب سید آفتاب عظیم بخاری صاحب نائب صدر PFP  نے مصطفائی برادری کے لیے دعائے خیر فرمائی۔ نقابت کے فرائض سابق ضلعی صدر جناب سجاد حسین ساقی نے سر انجام دیے۔ ضلعی صدر مصطفائی تحریک جھنگ جناب محمد سلیمان مصطفائی صاحب پروگرام میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کا خیر مقدم اور شکریہ ادا کیا۔عزم نو کنونشن جھنگ میں مصطفائی تحریک ، المصفی ویلفیئر سوسائٹی ،انجمن طلباء اسلام ، پاکستان فلاح پارٹی اور مصطفائی فاونڈیشن کے ممبران کی کثیر تعداد میں شرکت۔
















کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.