اہم خبریں

فیصل آباد : المصطفی فری ڈسپینسری کی انتیسویں سالگرہ , مرکزی نائب امیر مصطفائی تحریک رانا زاہد محمود خان ایڈووکیٹ کی شرکت

 

   فیصل آباد۔    وارث پورہ فیصل آباد میں المصطفی فری ڈسپینسری کی انتیسویں سالگرہ بڑے جوش و خروش سے منائی گئی تقریب سعید کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اس موقع پر المصطفی نعت اکیڈمی کے طلباء نےگلہا ئے عقیدت کے پھول نچھاور کیے،  مصطفائی تحریک پاکستان کے مرکزی نائب امیر اول رانا زاہد محمود خان ایڈووکیٹ رکن مشاورتی کونسل  محمد اشرف بسمل مصطفائی تحریک شمالی پنجاب  ضلعی صدر المصطفی ویلفیئر سوسائٹی فیصل آباد حاجی محمد انور نعیم سٹی صدر حاجی محمد حسین ملک میڈیکل ڈائریکٹر المصطفی ویلفیئر سوسائٹی فیصل آباد ڈاکٹر شاھد حمید خان ڈویژن جنرل سیکرٹری مصطفائی تحریک محمد تیمور خان  سرپرست حاجی محمد یعقوب  چیرمین المصطفی نعت اکیڈمی عمران رشید مدنی علامہ اختر حسین اسد ایکس جنرل سیکرٹری افتخار شہید یونٹ اے ٹی آئی و دیگر نے   دکھی انسانیت کی خدمت کو عبادت کا  درجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ  ملک و قوم کو ایسے فلاحی اداروں کی اھم ضرورت ھے تقریب کے اختتام پر درود و سلام پڑھا گیا اور کیک بھی تقسیم کیاگیا.

 



 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.