اہم خبریں

مزار حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ پر حاضر ہونے والے زائرین کی ضرورت کے پیش نظر "فری حفاظت پاپوش" کی ذمہ داری کا افتتاح امیر مصطفائی تحریک پاکستان غلام مرتضٰی سعیدی،مرکزی صدر انجمن طلباء اسلام محمد اعظم رانجھاصاحب، صدر المصطفیٰ پاکستان شیخ محمد طاہر انجم، مرکزی صدر پاکستان فلاح پارٹی امانت علی زیب، مینجر اوقاف داتا دربار شیخ جمیل نے کیا۔


 لاہور(مصطفائی نیوز)

 مزار حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ پر حاضر ہونے والے زائرین کی ضرورت کے پیش نظر "فری حفاظت پاپوش" کی زمہ داری المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے مصطفائی رضاکاروں نے شروع کر دی۔ پورا سال جاری رہنے والی اس سرگرمی کا افتتاح  امیر مصطفائی تحریک پاکستان غلام مرتضٰی سعیدی، صدر المصطفیٰ پاکستان شیخ محمد طاہر انجم، مرکزی صدر پاکستان فلاح پارٹی امانت علی زیب، مرکزی صدر انجمن طلباء اسلام اعظم رانجھا، مینجر اوقاف داتا دربار شیخ جمیل نے کیا۔ 

امیر مصطفائی تحریک غلام مرتضٰی سعیدی نے کہا کہ عوام الناس کی بلا تفریق خدمت مصطفائی رضاکاروں کا خاصہ ہے۔ مزار مبارک پر آنے والے زائرین کی بلا معاوضہ اور بااخلاق طریقے سے خدمت ایک قابل تقلید عمل ہے۔ دیگر اداروں کو بھی دیگر مزارات پر بلا معاوضہ رضاکارانہ خدمات پیش کرنی چاہئیں۔ صدر المصطفیٰ پاکستان شیخ طاہر انجم نے کہا کہ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی عوامی خدمت کے دیگر منصوبوں کے ساتھ ساتھ صحیح اسلامی معاشرہ قائم کرنے کیلئے مصروف عمل ہے۔ مصطفائی لنگر کے بعد بلا تفریق فری حفاظت پاپوش اس امر کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

افتتاح کے موقع پر مصطفائی رضاکاروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔











کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.