اہم خبریں

لاہور: خالد عثمانی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس۔ رپورٹ : محمد نواز کھرل

المصطفے آئی ہسپتال لاہور میں خالد عثمانی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

لاہور (       ) نظام مصطفے پارٹی کے مرکزی صدر اور سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل پاکستان میاں خالد حبیب الہی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ خالد عثمانی کی دینی ، قومی ، فلاحی اور نظریاتی خدمات تاریخ کا روشن باب ہے ۔ وہ درویش صفت اور صوفی مزاج انسان تھے ۔ خالد عثمانی نے نظام مصطفے پارٹی ، انجمن طلباء اسلام اور المصطفے ویلفیئر سوسائیٹی کے عہدیدار کی حیثیت سے ناقابل فراموش کردار ادا کیا ۔ خالد عثمانی کا کردار و عمل نظریاتی کارکنوں کے لئے مشعل راہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے المصطفے آئی ہسپتال لاہور میں نظام مصطفے پارٹی کے مرکزی فنانس سیکریٹری خالد عثمانی مرحوم کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تعزیتی ریفرنس میں جی سی یونیورسٹی لاہور شعبہ فلسفہ کے استاد اور معروف علمی شخصیت پروفیسر محمد طفیل سالک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ مقررین میں نظام مصطفے پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل پروفیسر عبدالجبار قریشی ، مرکزی چیف آرگنائزر انجیئر عبدالرشید ارشد ، جے یو پی کے سیکریٹری جنرل پیر سید محمد صفدر شاہ گیلانی ، المصطفے ویلفیئر سوسائیٹی پنجاب کے صدر ڈاکٹر غلام قادر فیاض ، “ المصطفے “ پنجاب کے جنرل سیکریٹری پروفیسر ندیم اشرفی ، ڈاکٹر محمد اسحاق رحمانی ، شہباز حمید ، المصطفے آئی ہسپتال کی ایڈمن محترمہ نصرت سلیم اور خالد عثمانی کے بھائی محمد اعجاز شامل تھے ۔ محمد نواز کھرل نے تقریب کی نظامت کے فرائض سرانجام دیئے ۔ پروفیسر محمد طفیل سالک نے کہا کہ خالد عثمانی نے نظام مصطفے کے نفاذ اور مقام مصطفے کے تحفظ کے لئے مخلصانہ جدوجہد کی ۔ وہ زندگی کی آخری سانس تک فروغ عشق رسول کے لئے کوشاں رہے ۔ اسلام کی سربلندی خالد عثمانی کا مقصد حیات تھا ۔ پروفیسر عبدالجبار قریشی نے کہا کہ خالد عثمانی جیسے مخلص تنظیمی ہمسفر کا انتقال پُر ملال نظام مصطفے پارٹی کا ناقابل تلافی نقصان ہے ۔ خالد عثمانی ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے ۔ خالد عثمانی کی خدمات کبھی بھلائی نہیں جا سکیں گی ۔ تعزیتی ریفرنس میں خالد عثمانی کے بھائی محمد اعجاز ، بیٹوں محمد صنان خالد ، محمد ایقان خالد اور ان کے بھتیجے محمد علی عطاری نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ تقریب کے شرکاء میں پروفیسر طارق باجواہ ، معین الحق علوی ، رشید خان سہو ، مقصود چوہدری ، طارق جاوید نقشبندی ، ندیم سعیدی ، عمر شیخ ، محمد اسلم سعیدی ، میاں حامد رضا اور دوسرے احباب شامل تھے ۔











 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.