اہم خبریں

فیصل آباد : محفل میلاد مصطفٰی ﷺ بیاد مرحومین چوہدری افتخار ساگر اور چویدری فیاض احمد صدر مصطفائی نعت کونسل بھکر منعقد

 

فیصل آباد :  محفل میلاد مصطفٰی ﷺ برائے ایصال ثواب  چوہدری افتخار ساگر مرحوم اور چویدری فیاض احمد مرحوم صدر مصطفائی نعت کونسل بھکر  منعقد ہوئی۔ جس میں مشہور نعت خواں حضرات نے  بارگاہ نبوی ﷺ میں ادب احترام کے ساتھ نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ مہمانان گرامی میں پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال صدیقی صاحب ، پروفیسر رحمت اللہ سیالوی صاحب ،علامہ محمد نوید بٹ صاحب ، سعید علی عمران ڈویژنل صدر مصطفائی تحریک فیصل آباد ، ڈاکٹر محمد تیمور خان ڈویژنل جنرل سیکرٹری مصطفائی تحریک فیصل آباد ، محمد رفیق لودھی جنرل سیکرٹری  المصطفٰی ویلفیر سوسائٹی فیصل آباد، IMF  کے رانا سجاد مصطفائی صاحب، ضلعی صدر مصطفائی تحریک جناب محمد اسحاق انصاری صاحب، ضلعی جنرل سیکرٹری جناب محمد اکبر شیرازی صاحب  اور بڑی تعداد میں  سابقین انجمن  شامل تھے۔ چوہدری وقار احمد صاحب نے نقابت کے فرائض سرانجام دئے۔ جبکہ چوہدری محمد عارف مصطفائی نعت کونسل فیصل آباد نے شرکاہ محفل کا استقبال کیا۔




کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.