اہم خبریں

انجمن اساتذہ پاکستان کے زیراہتمام منعقدہ سالانہ مرکزی سمر کیمپ سم شریف ۔ رپورٹ : ۔پروفیسر رضا حسین سیال

 

  ( مصطفائی نیوز )

اساتذہ کی ملک گیر تنظیم ۔انجمن اساتذہ پاکستان کے زیراہتمام منعقدہ سالانہ مرکزی سمر کیمپ 24۔25 جولائی 2021 الحمداللہ شاندار اور ناقابل فراموش کامیابی کے ساتھ دربار عالیہ چشیہ قادریہ عبیدیہ۔سم شریف ۔میں اختتام پذیر ہو گیا ۔اس سلسلے میں اور اس کے پیارے حبیب کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے۔انجمن اساتذہ پاکستان کے قائدین ۔عہدہ داران اور کارکنان کی سینکڑوں کی تعداد میں شرکت اس سمر کیمپ کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے لازوال اور لاجواب بنا دیا ہے۔قائدین کی اتنی کثیر تعداد میں نے اس سے قبل کسی سمر کیمپ میں نہیں دیکھی اس کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ 24 کی رات شوری کے اجلاس میں 30 سے زیادہ شوری ارکان موجود تھے ۔ملک بھر سے قافلوں نے شرکت کی ۔کراچی سندھ سے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد مبین بھٹی کی قیادت میں قافلہ پہنچا۔بلوچستان سے مرکزی نائب صدر عبدالحمید خان موسی خیل کی قیادت میں احباب نے شرکت کی ۔لاہور سے پروفیسر محمد احمد اعوان سابق مرکزی صدر اور پروفیسر اعجاز عطاری کی قیادت میں قافلے نے شرکت کی۔اسلام آباد سے مرکزی سینئرنائب صدر اشتیاق احمد صوبائی جنرل سیکرٹری ملک شوکت اعوان اور انجمن کے بزرگ راہنما چودھری علی اکبر زاہد کی قیادت میں احباب نے شرکت فرمائی۔ڈیرہ اسماعیل خان اور پشاور سے صاحبزادہ عبدالولی ۔صوبائی جنرل سیکرٹری حبیب اللہ قادری اور صوبائی الیکشن کمشنر سید علی شاہ صاحب کی قیادت میں قافلے نے شرکت کی ۔سوات سے چئرمین شوری قاری غلام رسول آپنے احباب کے ساتھ تشریف لائے ۔بھکر سے مرکزی صدر پروفیسر رضا حسین سیال ۔بہاولنگر سے صوبائی صدر حافظ محمد یونس چیف ایڈیٹر نوائے اساتذہ محمد اختر مسلہ کی قیادت میں قافلے نے شرکت کی ۔میانوالی صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالمجید خان نیازی اور چئرمین نصاب کمیٹی محمد یونس کلیار کی قیادت میں قافلے نے شرکت کی ۔گوجرانوالہ سے سابق مرکزی صدر صاحبزادہ ضیاء اللہ رضوی اور گجرات سے سفیر انجمن خالد بن منور کی قیادت میں احباب نے شرکت کی ۔منڈی بہاؤالدین سے سیکرٹری شوری شفقت حسین وڑائچ کی سربراہی میں احباب پہنچے ۔فیصل آباد سے مرکزی نائب صدر پروفیسر محمد جعفر قمر سیالوی کی قیادت میں احباب نے شرکت کی ضلع رحیم یارخان سے سابق چیئرمین شوری محمد شاہد مسعود ۔ڈویژنل صدر شیخ عبدالرزاق عادل اور ضلعی صدر رانا خالد محمود کی قیادت میں قافلے نے شرکت کی ملتان سے خدابخش سعیدی اور خانیوال سے مرکزی چیف الیکشن کمشنر غلام یاسین قادری کی قیادت  میں قافلے پہنچے ۔ڈیرہ غازی خان اور لیہ سے صابق مرکزی صدر حافظ احمد محمود کی قیادت میں قافلے  قافلوں نے شرکت کی راولپنڈی ڈویژن ملک محمد عارف اعوان کی قیادت میں قافلے نے شرکت کی ۔بھکر سے میرے ساتھ صوبائی الیکشن کمشنر عبدالمجید چھینہ ضلعی سینیٹر نائب صدر افتخار علی قریشی ضلعی جنرل سیکرٹری معیداللہ میانہ تحصیل منکیرہ کے صدر صفدر حیات اولکھ تحصیل کلورکوٹ کے صدرمحمد نوید ضلعی نائب صدر کالجز پروفیسر محمد ضیاء المصطفی اور صوبائی نائب صدر کالجز پروفیسر محمد شریف صاحب کے علاوہ انجمن کے آحباب نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔میرے لئے یہ بات انتہائی خوشی کی ہے کہ میں نے زندگی میں پہلی مرتبہ سندھ ۔پنجاب ۔خیبر پختونخواہ ۔بلوچستان اور اسلام آباد کے احباب کو اکٹھے ایک ہی اجلاس میں دیکھا مزید میرے لئے مسرت کا مقام یہ تھا کہ پنجاب کے تمام ڈویژنز کی نمائندگی الحمداللہ ثم الحمداللہ موجود تھی۔میرے پاس وہ الفاظ نہیں کہ میں مانسہرہ کے میزبانوں کا شکریہ ادا کر سکوں صاحبزادہ نصیر الحسن نیازی نظامی کی شفقت اور صاحبزادہ توقیر الحسن نیازی نظامی کا اخلاص دیدنی تھا بلکہ اسلاف کی عظمتوں اور رفعتوں کا نقش آنکھوں کے سامنے پھر گیا ۔آخر میں جس شخصیت نے مجھے اپنا ہمیشہ ہمیشہ کے لیے گرویدہ اور بے دام غلام بنا لیا وہ ہیں پیرزادہ لیاقت علی جن کی انتھک محنت اور محبت کا ثمر۔سمر کیمپ ۔تھا اللہ اپنے حبیب کے صدقے انکے اخلاص اور محنت کو شرف قبولیت عطا فرمائے ۔شنکیاری سم شریف کی پوری ٹیم بالخصوص سابق صوبائی صدر عبدالقدیر صاحب ۔شاید مختار صاحب ۔سید فیض علی شاہ ۔عمر دراز شاہ ۔محمد اسماعیل ۔سید غلام دستگیر۔نثار احمد سلیمانی۔سید عابد علی شاہ صاحب ۔محمد ریاض ۔محمد زبیر اور سم شریف کے دیگر احباب نے جس قدر حق میز بانی نبھایا میں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے سب دوستوں کا ممنون احسان ہوں ۔اس پروگرام کی سوشل میڈیا پر تشہیر کا فریضہ عقیل احمد کلیار تحصیل صدر عیسی خیل نے جس مستعدی اخلاص اور جانفشانی سے سر انجام دیا یہ صرف انہیں کا خاصہ ہے اللہ اپنے حبیب کے صدقے اس نوجوان کے علم و عمل میں مزید اضافہ فرمائے ۔آمین۔۔تعلیمی کانفرنس اور دیگر امور کی انجام دہی اور سمر کیمپ کے حوالے سے تاثراتی رپورٹ دوسری قسط میں عرض کروں گا ۔۔خیر اندیش۔۔پروفیسر رضا حسین سیال مرکزی صدر انجمن اساتذہ پاکستان

آستانہ عالیہ سم شریف شنکیاری کے سجادہ نشین پیر محمد توقیر الحسن شاہ صاحب کے ساتھ پروفیسر محمد جعفر قمر سیالوی مرکزی نائب صدر AAP اور پروفیسر تنویر حمید نائب صدر aap ضلع فیصل آباد انجمن کے سمر کیمپ 2021 کے موقع پر خصوصی فوٹو



















کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.