خانیوال: میرے دور نظامت میں 1977ء کی تحریک نظام مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے دوران مولانا شاہ احمد نورانی کی گرفتاری پر آپ کی والدہ مرحومہ کا پیغام جسے انجمن طلبا اسلام کہ طرف سے شائع کرکے تحریک کے کارکنان میں وسیع پیمانے پر تقسیم کیا گیا۔اس کی کتابت نامور خطاط اور صاحب علم و قلم محمد صدیق فانی رح نے کی تھی۔برادر عبدالرشید ارشد محمد دین قریشی اور دیگر معاونین میں شامل تھے ۔جب کہ ملتان میں اس کی ہنگامی بنیادوں پر تقسیم میں راو کلیم خالد اور خالد نورانی نے اہم کردار ادا کیا۔ مولانا نورانی رح بعد ازاں خانیوال تشریف لائے تو انہوں نے بطور خاص اس پر اپنے دستخط ثبت فرمائے جو میرے ریکارڈ میں محفوظ ہے۔
جناب محمد اسلم الوری صاحب کا مصطفائی نیوز کے سلسلے روشن تاریخ کے لیے کاوش
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں