اہم خبریں

پاکستان فلاح پارٹی راولپنڈی کے زیر اہتمام مصطفائی مرکز راولپنڈی میں تعزیتی ریفرنس .

 

 پاکستان فلاح پارٹی راولپنڈی کے زیر اہتمام مصطفائی مرکز راولپنڈی میں سابق طالب علم رہنما،خالق نام : یوم تکبیر،ادیب،شاعر میاں عبدالمجید بھٹی رح کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا۔جس کی صدارت بانی صدر پاکستان فلاح پارٹی پروفیسر قاضی عتیق الرحمن نے کی۔اس تقریب کے مہمان خصوصی ممتاز ادیب شاعرڈاکٹر ظفر اقبال نوری قائد مصطفائی برادری،چیرمین انٹرنیشنل پیس مشن  امریکہ تھے۔

ریفرنس سے میاں فاروق مصطفائی بانی رکن انجمنِ طلباء اسلام،سابق مرکزی امیر مصطفائی تحریک پاکستان،سابق صدور احمد وقار مدنی بانی صدر المصطفی ویلفیئر سوسائٹی،ڈاکٹر حمزہ مصطفائی،سید راشد گردیزی،سید جواد الحسن کاظمی،المصطفی ویلفیئر سوسائٹی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل  خواجہ صفدر امین سابقہ سیکرٹری جنرل ATI راجا محمد صدیق،سجاد اکبر عباسی سابق صدر راولپنڈی بار ایسوسی ایشن،زاہد سرور قادری ایڈووکیٹ،زبیر بیگ،ڈاکٹر اعظم رضا تبسم،حافظ اقبال سابق مرکزی جوائنٹ سیکرٹری،تنویر عباسی سابق مرکزی نائب صدر،امجد نزیر بھٹی سابق جنرل سیکرٹری پنجاب،غلام مصطفیٰ مبشر اور بھٹی صاحب کے فرزند مداح المصطفیٰ نے خطاب کیا۔
(مصطفائی نیوز)

 

 

 

 


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.