اہم خبریں

سرکاری و غیر سرکاری سطح پر نوجوانو ں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی اشد ضرورت (غلام مرتضی سعیدی مرکزی امیر مصطفائی تحریک پاکستان )

 

 

  گوجرانوالہ(رپورٹ محمد شبیر انجم مصطفائی) منظم و تربیت یافتہ نوجوان ہی کامیاب پاکستان کی ضمانت ہیں, مصطفائی تحریک نوجوانوں کی نظریاتی تربیت کر رہی ہے, تعلیمی اداروں میں تعلیم کے ساتھ ساتھ نسل نو کی تربیت پر بھی توجہ دی جائے, سرکاری و غیر سرکاری سطح پر نوجوانو ں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے, ان خیالات کا اظہار مصطفائی تحریک پاکستان کے مرکزی امیر غلام مرتضی سعیدی سیکرٹری جنرل حافظ قاسم مصطفائی, ڈویژنل صدر محمد اقبال ہنجرا نے مصطفائی تحریک ضلع گوجرانوالہ کے صدر محمد شبیر انجم مصطفائی کی قیادت میں ملنے والے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشرتی تبدیلی کے لیے حکومتی اراکین اور اعلی عہدیداران کی سوچ میں تبدیلی ناگزیر ہے۔حاکمیت کی سوچ نہیں بلکہ ملک و قوم کا خادمیت کا شعور پیدا کرنا ہوگا۔ پائیدار ترقی اور امن طویل منصوبہ بندی سے ہی ممکن ہیں۔ ہنگامی منصوبوں سے صرف سطحی اور وقتی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ ماضی کی غلطیوں سے سیکھ کر مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا۔تعلیمی اداروں میں فرسودہ نظام کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ تعلیم کو محض درسی کتب اور کمرہ جماعت تک محدود نہ رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے نوجوانوں کی تربیت کی بنیادی نرسریاں ہیں۔ ملکی ترقی کے لیے حکومت اورقوم کو سہل پسندی سے نکل کر مخلصانہ محنت کی طرف آنا ہوگا۔ہر طبقہ الزام تراشیوں کا سلسلہ بند کرکے ذمہ دارانہ کردار ادا کرے۔ اس موقع پر مصطفائی تحریک کے سینئر راہنما مدثر قادر صباح, نثار احمد اعوان, اقبال قاسم, انجمن طلبہ اسلام ضلع گوجرانوالہ کے ناظم چوہدری شازب چٹھہ, تحصیل ناظم ارسلان اکبر بٹ اور دیگر عہدیداران و کارکنان بھی موجود تھے, اس موقع پر ذمہ داران کا کہنا تھا کہ مرکز کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ مصطفائی تحریک اور انجمن طلبہ اسلام نوجوانوں میں انقلاب برپا کرے گی۔پاکستان بنانے والوں کی اولادیں پاکستان کو بچانے کے لیے ہر قربانی دیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.