اہم خبریں

جمعیت علماء پاکستان کا اعلی سطحی مشاورتی اجلاس:مرکزی سیکرٹری جنرل پیر سید محمد صفدر شاہ گیلانی کا خطاب

 



 جمعیت علماء پاکستان کا اعلی سطحی مشاورتی اجلاس مرکزی سینئیر نائب صدر ڈاکٹر جاوید اعوان کی زیر صدارت منعقد ہوا .اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل پیر سید محمد صفدر شاہ گیلانی نے کہا کہ وقف ایکٹ کو مکمل مسترد کرتے ہیں اور اسےمداخلت فی الدین قرار دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ جے یو پی نظام مصطفی کے نفاذ کیلیے انتہاپسندی کے بجائے جمہوری طریقہ کار پر یقین رکھتی ہے فرقہ واریت کا خاتمہ چاہتی ہے اور دینی اقدار کا تحفظ ہماری جدوجہد ہے فلسطین کشمیر سمیت دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت جاری رکھیں گے جبکہ آئندہ بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گےاجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جے یو پی کی مرکزی مجلس شوری و عاملہ کے اجلاس جلد منعقد ہونگے جس کے بعد جے یو پی کے مرکزی صدر سابق ایم این اے ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر دیگر مرکزی عہدیداران کے ہمراہ ملک گیر دورہ کرینگے تمام اضلاع میں کنونشن منعقد کیے جائیں گے اور عوامی رابطہ مہم شروع کی جائیگی جسمیں نئی رکنیت سازی بھی ہوگی اجلاس سے علامہ نصیر احمد نورانی،ڈاکٹر محمد یو،نجابت علی تارڑ،مرزا تجمل بیگ،چوہدری زوہیب خان میو،رشیر احمد رضوی،چوہدری رشید خان سہو،نے خطاب کیا مقررین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مقام مصطفی کے تحفظ اور نظام مصطفی کے نفاذ تک جدوجہد جاری رکھیں گےملک کو ختم نبوت کے منکروں سے پاک کریں گے اور لبرلز سیکولر قوتوں کا راستہ روکا جائیگا اجلاس میں جے یو پی کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا اور انکی دینی ملی سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا آخر میں ڈاکٹر جاوید اعوان کی بہو سمیت جے یو پی کے فوت شدگان کیلئے دعا مغفرت کی گئی.




 

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.