اہم خبریں

ملتان : نظام مصطفی پارٹی ورکرز اجلاس

 

ملتان (    ) چیئرمین نظام مصطفی پارٹی ڈاکٹر حاجی حنیف طیب نے کہا ہے کہ نظام مصطفی کے نفاذ کے بغیر ملک میں امن کا قیام اور معیشت میں بہتری نہیں لائی جاسکتی سودی کاروبار سے ملک کبھی ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا نظام مصطفی پارٹی ملک میں نظام مصطفی کے قیام کیلئے مکمل طور پر بھرپور کام کر رہی ہے اور پارٹی کو پورے ملک میں فعال کیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مقامی ہوٹل میں نظام مصطفی پارٹی ضلع ملتان کے ورکرز اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا مرکزی چیف آرگنائزر انجینئر عبدالرشید ارشد نے کہا کہ پاکستان ایک نظریاتی اسلامی مملکت ہے جس کا قیام قرآن وسنت کے عملی نفاذ کیلئے عمل میں لایا گیا اور اس کیلئے نظام مصطفی پارٹی کی قیادت ملک بھر میں دورے کرکے اچھی شہرت کے حامل لوگوں کو منتخب کیا جا رہا ہے اس کیلئے نظام مصطفی پارٹی ضلع ملتان کیلئے سیاسی وسماجی شخصیت محمد اقبال عادل کو آرگنائزر مقرر کیا گیا ہے اور ضلع کے صدر کا عہدہ بھی وہ استعمال کریں گے ضلع ملتان کے منتخب صدر محمد اقبال عادل نے کہا کہ ہم نے مقام مصطفی کا تحفظ اور نظام مصطفی کے قیام کیلئے ہمیشہ جدوجہد کی ہے اور آئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ورکرز اجلاس میں مہمانان خصوصی جماعت اہل سنت کے صوبائی ناظم اعلیٰ علامہ محمد فاروق خان سعیدی ،صوبائی بار کونسل کے رکن رانا محمد طفیل نون،سید ضمیر شاہ،محبوب قریشی،حاجی محمد اشفاق انصاری تھے اجلاس میں ڈاکٹر تسلیم قریشی،فہیم ممتاز ایڈووکیٹ، محمد اسلم الوریٰ، ملک محمد یوسف،ملک عرفان فریدی،حافظ زین ممتاز،محمد نعمان بختیار،ڈاکٹر عمران یوسف،رانا مشتاق نون ایڈووکیٹ،قاری زوار سعیدی،جاوید اقبال ایڈووکیٹ،نصرت خان ایڈووکیٹ،ملک محمد اسماعیل،جمیل نورانی،میاں سکندر ایڈووکیٹ،ملک جاوید شجرائ،محمد وقاص علی،اویس ممتاز،حافظ عبدالرحمن،مدثر محبوب قریشی اور دیگر کارکنان نے شرکت کی اس موقع پر محمد اقبال عادل،فہیم ممتاز ایڈووکیٹ اور عامر اقبال نے مرکزی قیادت کا بھرپور استقبال کیا۔

ملتان : نظام مصطفی پارٹی ضلع ملتان کے ورکرز اجلاس سے چیئرمین ڈاکٹر حاجی حنیف طیب، انجینئر عبدالرشید ارشد،علامہ محمد فاروق خان سعیدی ،سید ضمیر شاہ،محبوب قریشی،محمد اقبال عادل،ملک محمد یوسف ،حاجی محمد اشفاق انصاری،رانا محمد طفیل نون،ڈاکٹر تسلیم قریشی،فہیم ممتاز ایڈووکیٹ،محمد اسلیم الوریٰ،حافظ زین ممتاز،محمد نعمان بختیار،ڈاکٹر عمران یوسف خطاب کر رہے ہیں۔ 





 

 

 

 

 

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.