اہم خبریں

مرکزی سرکلر نمبر 7 مصطفائی تحریک ۔ حافظ محمد قاسم مصطفائی مرکزی سیکرٹری جنرل

 

 بسم اللہ الرحمن الرحیم

مصطفائی مرکز ظہور پلازہ دربار مارکیٹ لاہور
سرکلر نمبر 7
سیشن 21 2020ء
محترمی ومکرمی جناب...... اسلام علیکم
امید واثق ہے کہ آپ ایمان اور صحت کی بہترین حالت میں مصطفائی معاشرے کے قیام کیلئے بھرپور تگ و دو میں مصروف ہونگے
برادرم
مصطفائی تحریک کی مرکزی مشاورتی کونسل کا اجلاس زیرصدارت امیر تحریک جناب غلام مرتضیٰ سعیدی 13 جون 2021ء کو ایوان خیر لاہور میں منعقد ہوا جس میں درج ذیل فیصلے کئے گئے
1: اجلاس میں پنجاب شمالی، جنوبی کی تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا تنظیم سازی کے عمل کو سراہا گیا اور تنظیمی ریکارڈ بنانے اور محفوظ رکھنے کی ہدایت کی گئی
2: 25 جولائی کو "یوم تاسیس" بھرپور انداز سے منانے کے عزم کا اظہارِ کیا گیا
25 جولائی 2021ء کو "مصطفائی ایپ اور ویب سائٹ" لانچ کی جائے گی اور کرونا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے یا تو لاہور میں ایک بڑی تقریب منعقد کی جائے گی بصورت دیگر آن لائن افتتاح کیا جائے گا
یوم تاسیس کے حوالہ سے   محافل درودو سلام، محافل نعت منعقد کی جائیں گی
3: گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی یکم اگست سے 14 اگست تک "شادابئ پاکستان مہم" چلائی جائے گی 14 اگست کو "شجر بردار ریلیاں" نکالی جائیں گی صوبے اس کی تفصیلات کو اپنے تنظیمی حالات کے مطابق ترتیب دیں گے
4: ناموس رسالت کے حوالہ سے موجودہ صورتحال کے مناسب حل کیلئے رانا زاہد خاں صاحب اور ذوالفقار حیدر سیالوی صاحب کو کواڈینیٹر مقرر کیا ہے جو مختلف اسکالر حضرات اور اسلامک یونیورسٹی لائبریری سے رابطہ کر کے تحریری مواد جمع کر کے امیر تحریک کو پیش کریں گے جس کا جائزہ لے کر اس بارے میں متفقہ رائے قائم کرنے کی کوشش کی جائے گی
5:وکلاء اور صحافی بھائیوں کی تنظمیں اس سال بنائی جائیں گی خصوصاً صوبہ پنجاب شمالی، جنوبی تمام اضلاع سے وکلاء، صحافیوں کی لسٹیں جون 021ء میں مرکز تک پہنچائیں  
6: دستورالعمل میں ترامیم کے حوالہ سے چند ایک سفارشات مشاورتی کونسل میں پیش کی گئیں جنہیں دستوری کمیٹی کو بھیج دیا گیا ہے منظوری کے بعد سرکولیٹ کر دیا جائے گا

سرکلر کو ایک مرتبہ پھر پڑہیں اور عمل کو یقینی بنائیں
اللّٰہ تعالیٰ اور اس کا پیارا حبیب صل اللہ علیہ والہ و سلم ہم سب کا حامی وناصر ہو
راہ حق میں آپکا ہمسفر
حافظ محمد قاسم مصطفائی
مرکزی سیکرٹری جنرل مصطفائی تحریک پاکستان
0321 0333

2002456

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.