اہم خبریں

لوگ پوچھتے ہیں؟ از قلم ملک عظمت حسین مرکزی رکن مشاورت PFP

 

 

  لوگ پوچھتے ہیں؟
1 ۔۔۔۔۔آپ پی ایف پی میں کیوں شامل ہیں؟
2 ۔۔۔۔پی ایف پی سے بڑی بڑی پارٹیاں موجود ہیں پھر پی ایف پی ہی کیوں آپ کی ترجیح اول ہے؟
3۔۔۔۔۔۔۔آپکو یہ کیوں یقین ہے کہ پی ایف پی جیسی بے وسیلہ جماعت کامیاب ہو سکتی ہے ؟
4۔۔۔۔پی ایف پی سے آپکو کیا فائدہ ملے گا؟
میں ایسے سوالوں کا مطلب خوب جانتا ہو ۔لوگ ہم سے ہمارے خیالات جاننے کی بجاے ہمارے یقین ۔۔۔ہمارے جذبے۔۔۔ہمارے حوصلے۔۔۔۔۔ہماری لگن۔۔۔۔ہماری سوچ۔۔۔۔کو پس مردہ کرنا چاہتے ہیں۔لیکن شاید یہ بےوقوف لوگ بھول گئے ہیں کہ اس دنیا میں کچھ سرپھرے بھی پاے جاتے ہیں جو اپنی ذات سے بلند ہوکر سوچتے ہیں۔جو دو اور دو کی گنتی کے چکر سے آذاد ہوکر کچھ کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں ۔۔۔۔ہاں۔۔۔۔میں بھی ایسا ہی ایک ۔۔۔۔ایک نہیں۔۔۔ہم سب پی ایف پی والے ۔۔۔ایسے سر پھرے ہین۔!!!!!
میں اپنی بات کرتا ہوں۔
پی ایف پی پاکستان کی وہ جماعت ہے جس کی قیادت اور بانیان سب کا ماضی طلباء سیاست سے پیوستہ ہے سب اپنی جوانی کے حسین دن قوم کی قسمت یعنی جوان نسل کو نظریہ پاکستان اور اسلام سے آشنا کرانے میں صرف کئے ہوے ہیں۔یہ لوگ صاف و شفاف کردار کے مالک ہیں۔یہ جماعت اسلام اور پاکستان سے جزباتی تعلق رکھتی ہے ۔۔یہ جماعت دوسری جماعتون کی طرح اپنے دامن پر ملک دو لخت کرنے۔۔۔۔لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کرنے۔۔۔قادیانیوں سے سازباز کرنے۔۔۔انڈیاجیسے دشمن ملک سے خفیہ روابط رکھنے۔۔۔کافر ممالک سے مالی امداد حاصل کرکے قومی مفادات کا سودا کرنے جیسے قبیح الزامات نہیں رکھتی۔یہی وجہ ہے کہ میں اس جماعت میں شامل ہوں
بڑی جماعتیں کیا گل کھلاے بیٹھی ہیں ۔۔۔کن نظریات کی حامل ہیں ائیے دیکھتے ہیں
پی پی پی ایک سیکیولر جماعت ہے ۔جب بھی اقتدار میں آتی ہے جمہوریت کا راگ الاپتی ہے جبکہ موروثیت پرست جماعت ہے ۔دین کو سیاست سے الگ تصور کرتی ہے ۔مذہب کے
ریاستی تعلق کے خلاف ہے
مسلم لیگ ن  موروثیت پرست جماعت ہے ایک تاجر گھرانے کی لونڈی ہے ایک تاجر نوازشریف پارٹی کا کرتا دھرتا ہے کھربوں کے مالیاتی غبن کے الزامات اس پارٹی کی قیادت و رہنماہان پر لگاے گئے ہیں
پی ٹی آئ۔۔۔۔تبدیلی کے نعرے کے ساتھ سیاست میں آئ اور اپنے پہلے ہی دور اقتدار میں قوم کو شدید مہنگائ سے دوچار کردیا ۔جھوٹے وعدے والی پارٹی کا ٹائٹل حاصل کیا نظریاتی طور پر سیکیولر پارٹی ہے اس کے وزراء علماء کے گستاخ بھی پاے گئے
اب آپ خود فیصلہ کیجئے کہ مجھ جیسا قوم و ملک سے پیار کرنے والا بھلا ان جماعتون میں کیا کرے !!!!!!
 وسائل کی کمی یقینن کامیابی کی راہ کی بڑی رکاوٹ ہے لیکن ہم دیکھتے ہیں قیام پاکستان کے وقت سارے وسائل سازس کرکے انڈیا ہڑپ کر گیا تھا اور پاکستان کو بے وسیلہ کرکے ناکامی کے گڑھے مین دھکیل دیا گیا تھا ۔لیکن۔۔۔اللہ کے کرم اور فضل سے پاکستان نے عوام کی امداد اور تعاون سے ان معاملات پر قابو پایا بات قیادت کی صلاحیت کی ہے جس طرح پاکستان کے پاس قائداعظم اور لیاقت علی جیسے مدبر قائدین تھے ایسے ہی الحمد اللہ پاکستان فلاح پارٹی کے پاس ایک دو نہیں بیسیوں قابل لوگ موجود ہیں جو عوام کو متحرک کرسکتے ہیں اور جماعت کو کامیابی کی منزل اور وسائل کو پیدا کرسکتے ہیں۔انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب یہ مصطفائ سوچ والی جماعت پاکستان کے سیاسی آسمان پر درخشندہ ستارہ بن کر جگمگا رہی ہوگی
یہ بہت دلچسپ سوال ہے ہمیں پی ایف پی سے کیا ملے گا۔۔۔۔؟   ۔ جواب یہ ہے کہ ہم سرپھرے کچھ پانے کی آرزو رکھتے ہی نہیں۔۔۔ہم تو صرف پاکستان میں مصطفائ انقلاب چاہتے ہیں ۔پاکستانی عوام کی تقدیر بدلتے دیکھنا چاہتے ہین پاک سر زمین پر محمد مصطفی کا دیں بر سر اقتدار دیکھنا چاہتے ہیں ۔اسلام دشمن اور وطن دشمنون کا یکسر خاتمہ چاہتے ہیں۔پاکستان کو مصطفائ قلعہ بنانا چاہتے ہیں موروثیت پرست جماعتوں۔۔ سیکیولر سوچ کی حامل جماعتوں کی شکست چاہتے ہیں ۔پاکستان کے غریبوں کے دکھون کا مداوا چاہتے ہیں ہم قوم کو اپنا لہو دینے آے ہیں قوم کا خون چوسنے نہیں آے ۔
ہم پی ایف پی والے۔۔۔۔۔ہم مصطفائ انقلاب والے۔۔۔ہمیں جو اس راہ سے ہٹاے گا ۔۔۔۔ہمارا ہر سر پھر اسے بتاے گا۔۔۔مصطفائ سیاست کا یہ بھی ایک اصول ہے ۔۔۔۔۔عشق رسول میں ۔۔۔۔۔ہمیں موت بھی قبول ہے۔
ملک عظمت حسین
 مرکزی رکن مشاورت
پاکستان فلاح پارٹی پاکستان

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.