اہم خبریں

“ مصحفِ ثنا” پہ استاذی المکرّم حضرت سیّد ریاض حسین شاہ صاحب زیدہ مجدہٗ کی تقریظِ دل پذیر سے ایک درخشاں اقتباس

 


ڈاکٹر ظفر اقبال نُوری  کے مجموعۂ نعت “ مصحفِ ثنا” پہ استاذی المکرّم شیخِِ تربیت  مفسّرِ قرآن حضرت علامہ پیر سیّد ریاض حسین شاہ صاحب زیدہ مجدہٗ کی تقریظِ دل پذیر سے ایک درخشاں اقتباس
******************
ظفر اقبال نُوری کی نعت میں سوز و گداز، کسی آبجُو کی طرح خرامِ ناز کرتا ہے، اُن کے مجموعۂ نعت “ مصحفِ ثنا” کے حرف حرف کے سینے میں حُسن دھڑکتا ہُوا محسوس ہوتا ہے، یہ نعت برائے نعت، نعت برائے زندگی اور زندگی برائے نعت کا حسین مرقّع ہے، ظفر نُوری نے اپنی سوچ اور فکر و فن کو ثنائے حبیبِ کبریا صلی اللّہ علیہ و آلہٖ و سلم کے لیے وقف کر دیا ہے، کیفیاتِ دروں، اُن کے مصرع مصرع اور شعر شعر سے مترشّح ہوتی ہیں۔ ان کے ہاں اپنی کیفیّاتِ ھجر اور استغاثہ کم اور حضور شاہِ خُوباں ﷺ کی تمدیح و تنعیت زیادہ ہے - نعت برائے نعت کے اشعار ملاحظہ کیجیے:
محمد  اوّلیں  تخلیق  یعنی
محمد آخریں تصدیق یعنی

محمد مصطفٰی   متنِ  نبوت
ہیں باقی انبیاء تعلیق یعنی

وہی خالق کے محبوب و محب بھی
وہ   جن  کی خلق  میں تشویق   یعنی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.