اہم خبریں

گوجرانوالہ۔ سندس فاؤنڈیشن میں زیرعلاج تھیلیسیمیا کے مریض بچوں میں عید میلاد گفٹ تقسیم

 


  گوجرانوالہ۔:دکھی انسانیت کی خدمت بہت بڑی عبادت ہے ۔ اس سلسلے میں سندس فائونڈیشن کا کردار مثالی ہے۔ مصطفائی تحریک پاکستان میں مصفائی معاشرہ کیلئے کام کر رہی ہے جس کیلئے قرآن و سنت کے ساتھ رشتہ مضبوط کرنا ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار المصطفیٰ ویلفیئر سوسا ئٹی اور  مصطفائی تحریک کے زیر اہتمام سندس فائونڈیشن میں زیرعلاج تھیلسیمیا کے مریض بچوں میں عید میلاد گفٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ھوئے  المصطفیٰ ویلفیئر سوسا ئٹی اور  مصطفائی تحریک کے ذمہ داران چوہدری محمد اقبال ہنجرا،شبیر انجم مصطفائی، ملک نصیر نقشبندی،چوہدری شازب چٹھہ،اصضر علی باجوہ ،میاں فاروق عارف نے کیا ۔اس موقع  سندس فائونڈیشن کے چیئرمین حاجی محمد سرفراز، ایڈمن آفیسر غلام نبی انصاری اور عزیز باجوہ نے المصطفیٰ ویلفیئر سوسا ئٹی اور  مصطفائی تحریک کے زمہ داران کو سندس فائونڈیشن کی لیبارٹریز کا وزٹ کرایا اور سندس فا ئونڈیشن کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔ اور بتایا کہ تھیلسیمیا کے مریض بچوں کی زندگی کا دارومدار اپ کی بلڈ ڈونیشن پہ ہے۔ ان کو اگر ہر پندرہ دن خون نہ ملے تو ان کی زندگی کا چراغ بجھ سکتا ہے۔ اس مرض کی روک تھام نہ ہونے کی وجہ سے دن بہ دن مریضوں میں آضافہ ہو رہا ہے۔ سندس فاونڈیشن میں اس وقت تقریبا 6000 مریض رجسٹرڈ ہیں۔ ان میں ہر بلڈ گروپ کے مریض ہیں آپ کا کوئی بھی بلڈ گروپ ہو اپ ان مریضوں کی جان بچانے کیلے عطیہ کر سکتے ہیں۔ المصطفیٰ ویلفیئر سوسا ئٹی اور  مصطفائی تحریک کے ذمہ داران چوہدری محمد اقبال ہنجرا،شبیر انجم مصطفائی نے مزید کہا کہ المصطفیٰ ویلفیئر سوسا ئٹی اور  مصطفائی تحریک سندس فا ئونڈیشن میں زیرعلاج بچوں کے لیے خون کے عطیات دینے کے لیے  اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی ، دیگر مخیر حضرات کو بھی انکی مدد کے لیے آگے آنا چاہیے۔ حکومت وقت کو بھی چاہیے کہ وہ تھیلسیمیا جیسے بیماریوں کی روک تھام کے لیے اپنا کردار ادا کرے موجودہ پرفتن دور میں سیرت مصطفے ۖپرعمل کرکیانسانیت کی خدمت کو اولین فریضہ سمجھا جائے جس سے معاشرتی برایوں کا خاتمہ کیا جاسکتا ھے۔آخر میں سندس فائونڈیشن میں زیرعلاج تھیلسیمیا کے مریض بچوں میں عید میلاد گفٹ تقسیم کئے گئے۔







کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.