اہم خبریں

الحمراء لاہور: " سلام محافظ پاکستان تعزیتی ریفرنس " 📷 تصاویری کاوش: سعید علی عمران

 

الحمراء لاہور: " سلام محافظ پاکستان تعزیتی ریفرنس "
📷تصاویری کاوش:سعید علی عمران    

    .محسن پاکستان جناب ڈاکٹر عبدالقدیر خان رح (ستارہ امتیاز) کی پاکستان اورعالم اسلام کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے" سلام محافظ پاکستان مہم "کے تحت ان کےچہلم کے موقع پر الحمراء ہال لاہور میں سلام محافظ پاکستان تعزیتی ریفرنس کا انعقاد
















































لاہور (     )
 پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے پر ”محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اقبال ؒ  کے شاہین“کے عنوان سے اردو اور انگریزی زبان  میں مضامین تعلیمی نصاب کا  حصہ بنائے اور انہیں باقاعدہ قومی ہیرو قرار دے کر سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبہ میں ”ڈاکٹر عبدا لقدیر خانؒ قومی ایوارڈ“ کا اعلان کرے۔مصطفائی تحریک پاکستان کے زیر اہتمام ’’سلام محافظ پاکستان مہم“  کے تحت تعزیتی کانفرنس میں مقررین کے خطابات،
تقریب کی صدارت امیر مصطفائی تحریک پاکستان  غلام مرتضیٰ سعیدی نے کی جبکہ استقبالیہ خطاب المصطفیٰ کے مرکزی صدر شیخ محمد طاہر انجم نے کیا۔الحمرا ہال میں ہونے والی تعزیتی کانفرنس کے ہزاروں شرکاء سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق، پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی شاہ،صدر سپریم کورٹ بار محمد احسن بھون، چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی پنجاب بار کونسل  محمد افضل دھرالہ،معروف اینکر افتخار احمد،مذہبی سکالرڈاکٹر طارق شریف زادہ نے بھی خطاب کیا۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان کے بائیس کروڑ عوام کو مسلم لیگ ن نے اپنے دور حکومت میں تحفظ فراہم کیااور پاکستان کو ایٹمی ممالک کی صف میں شامل کرنے کا جراتمندانہ اقدام کیا جس کے باعث پاکستان اپنے دشمنوں سے محفوظ کیا۔پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے پر پوری قوم محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ممنون احسان ہے، انکی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، وہ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔پنجاب اسمبلی میں پیپلزپارٹی  کے پارلیمانی لیڈر سیدحسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے اس ملک کو ایٹمی پروگرام دیا، میزائل ٹیکنالوجی دی اور دفاع وطن کو مضبوط بنا کر اپنی قومی ذمہ داری پوری کی جس کا اعتراف ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپنی زندگی میں متعدد بار کیا۔المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی پاکستان کے صدر شیخ محمد طاہر انجم نے کہا کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان  علامہ اقبالؒ کے مرد مومن اور وہ حقیقی شاہین ہیں جنہوں نے قوم کو خودی، خودداری، بلند نگاہی، ملی غیرت و حمیت کا عملی درس دیااور ثابت کر دیا کہ مرد مومن باطل کے سامنے تیغ بے نیام اور گوشہ احباب میں ابریشم سے بھی نرم ہے۔ صدارتی خطبہ میں امیر مصطفائی تحریک پاکستان غلام مرتضیٰ سعیدی کا کہنا تھا کہ ہم نے چالیس روزہ ”سلام محافظ پاکستان مہم“ چلا کر اپنے قومی ہیرو کو فراموش کرنے کی سازش ناکام بنا دی۔ پاکستان کا بچہ بچہ ڈاکٹر عبد القدیر خان کو اپنے دل میں بسائے بیٹھا ہے۔ آنے والی نسلوں میں ڈاکٹر عبد القدیر خان ضرور پیدا ہوں گے۔ایٹمی پاکستان سے عالم کفر ہر وقت لرزاں ہے،انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری عامر اسماعیل نے کہا بھارت سمیت پاکستان کا کوئی دشمن ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا۔  ڈاکٹر عبد القدیر نہ صرف پاکستانی قوم  بلکہ عالم اسلام کا حقیقی ہیرو ہے جس نے مسلم امہ کو ایٹمی طاقت ہونے کا اعزاز بخشا۔کانفرنس سے سابق چیئرمین  ایف بی آرانصر جاوید، جناب محمد اعظم رانجھا سابق مرکزی صدر ATI , ،شیخ خالد ہمایوں،ذوالفقار حیدر سیالوی،خواجہ خالد آفتاب،میاں شہزاد احمد اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔
 جناب اعظم سعید صوبائی نائب صدر، سعید علی عمران ڈویژنل صدر مصطفائی تحريک فیصل آباد، جناب آفتاب اقبال ڈویژنل جنرل سیکرٹری لاہور ، جناب سلیمان مصطفائی ، رب نواز سیالوی جھنگ ٫ ڈاکٹر امتیاز سجاد قصور ٫ جناب رانا نعمان لاہور کی شرکت،
کانفرنس میں درج ذیل قراردادیں بھی  متفقہ طور پر منظور کی گئیں؛
ڈاکٹر خان کی شخصیت و کردار اور دفاع وطن کے لئے خدمات کو نصاب میں شامل کیا جائے۔
ڈاکٹر خان کے نام کا یادگاری ٹکٹ اور سکہ جاری کیا جائے۔
اسلام آباد ائرپورٹ او رلاہور تا کراچی موٹروے کو ڈاکٹر خان کے نام سے منسوب کیا جائے۔
ڈاکٹر خان کے نام سے سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ میں سالانہ قومی ایوارڈ کا اعلان کیا جائے۔
ڈاکٹر اے کیوخان کے زیر استعمال اشیاء، کتب خانہ، خطوط  وغیرہ کو قومی ورثہ قرار دے کر محفوظ کیا جائے۔
ڈاکٹر خان کو قومی ہیرو قرار دے کر ان کے شایان شان مزار تعمیر کیا جائے اور ہرسال 10 اکتوبر کو ان کی برسی قومی و سرکاری طور پر منانے کا اعلان کیا جائے۔
 ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے مضامین مقالات اور خطبات کو عوام الناس تک پہنچانے کا اہتمام کیا جائے
 ذرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والے اہل قلم ادیب،فلمساز، ہدایت کار، کہانی نویس ڈاکٹر خان کی زندگی پر اور معلوماتی دستاویزی فلم تیار کریں اور اسے دنیا کی مختلف زبانوں میں ترجمہ کرکے عام کیا جائے۔
وطن عزیز کی تمام سرکاری یونیورسٹیوں میں محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے نام سے منسوب چیئر قائم کی جائے اور سائنس کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے والے نوجوانوں کو ڈاکٹر عبدالقدیر خان گولڈ میڈل دیا جائے۔
تمام بڑے شہروں میں ڈاکٹر عبدالقدیرخان لائبریری قائم کی جائے۔


شعبہ نشر واشاعت
مصطفائی تحریک پاکستان

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.