’’ہم نے بنیادِ دوستی رکھی ۔۔۔۔۔۔ ‘‘ 52 ویں یوم تشکیل ِ انجمن کے موقع پر جناب نیئرصدیقی کا مؤقف
’’ہم نے بنیادِ دوستی رکھی ۔۔۔۔۔۔ ‘‘ لوگ اسے بے سروسامان طالبعلموں کی ایک تنظیم سمجھتے ہیں ، مگر میں جانتا ہوں کہ یہ نظریاتی، معاشرتی ...
’’ہم نے بنیادِ دوستی رکھی ۔۔۔۔۔۔ ‘‘ لوگ اسے بے سروسامان طالبعلموں کی ایک تنظیم سمجھتے ہیں ، مگر میں جانتا ہوں کہ یہ نظریاتی، معاشرتی ...
دنیا کی رنگینیوں میں گم ہم جیسوں کے لیےُ مقام غور و فکر ایک مرتبہ یحییٰ بن معاذ رح نے تحریر کیا کہ "میں آپ کو ایک راز بتانا چ...
غزوہ بدرمیری نظرمیں تحریر:پروفیسر محمد جعفر قمر سیالوی راہنما انجمن اساتذہ پاکستان آج کا دن اسلامی تاریخ کا شاندار باعث شرف ...
لاک ڈائون سے متاثرہ سفید پوش خاندانوں کو گھر بیٹھے ان کی دہلیز پر روزانہ مصطفائی لنگر تسلسل سے پہنچانا خدمت خلق کی اعلیٰ مثال ہے ۔ چ...
مصطفائی رضاکاروں کا کراچی میں محترم جناب محمد بخش گھونیو ( سابق مرکزی سیکرٹری جنرل ATI ) کی دعاؤں اور تعاون سے مستحق افراد میں راش...
عنوان: مسواک اور جدید سائنسی انکشافات تحریر: پروفیسر مسعود اختر ہزاروی لوٹن برطانیہ مسواک کا استعمال سن...
گڑھ مہاراجہ۔۔انجمن طلباء اسلام،مصطفائی تحریک اور المطفی ویلفیئر سوسائٹی کے انتخابات مکمل۔ انجمن طلباء اسلام،مصطفائی تحریک اور المطفی...
سورۃ المزمل سے عشق اورحضرت ملا بہاوالدین رحمۃ اللہ علیہ حضرت پیر شاہ جیونہ رحمت اللہ علیہ کا تذکرہ حضرت ملا بہاوالدین رحمۃ اللہ ع...
جناب پیر سعید احمد چشتی صاحب کا سوز دروں سجنوں تے مترو السلام علیکم امید واثق ہے کہ سب دوست رمضان المبارک کی پر نور اور متبرک ساعتو...
" گھر میں فریج رکھنا حرام ہے " انتخاب : مصطفائی رضا کار چوہدری محمد اصغر گجر مجھے ایک بار ایران کے ایک گمنام قصب...
ادب پہلا قرینہ ہے محبت کے قرینوں میں مدینے میں کھڑے انجن کی حقیقت تحریر: محمد افتخارغزالی خلافت عثمانیہ کے 34ویں خلیفہ عبدالحمی...
مشرق و مغرب کی سرحدیں، تیزی سے بدلتے ھوئے حالات: انتخاب: سر طارق پرویز صرر المصطفی ویلفئیر سوسائٹی تاندلیانوالہ مسلسل تین دن ...
ترانہ مصطفائی تحریک
خاک پنجاب از دم او زندہ گشت
سیاست کا فسوں ہمیشہ سے ستمبر کو ستم بر کے نام سےیاد کرتا آیا ہے۔ دھواں دھواں ساعتوں میں جہاں مہنگائی کا آتش فشاں پھٹ چکا ہے۔وہیں نئ نسل اخلاقی انحطاط کی پستیوں میں گم ۔گنجلک نظام عدل اور معاشرتی گراوٹ کا شکار انتظامیہ ۔قوم مایوسیوں کی عمیق گہرائیوں میں اترتی جا رہی ہے۔
ان حالات کے پیش نظرصاحبان قلب ونظر نے عزم نو کا نعرہ بلند کیا۔اور کہا کہ
ہمیں امیں ہیں ۔اس ملت کی ناٶ کے ،
ہمیں پاسباں ہیں۔مملکت خدادادپاکستان کے۔
ہمارے پاس اسلاف کی گراں قدر تابندہ روایات بھی ہیں۔ کہ اگر ایک طرف صفر المظفر 7ہجری میں خیبر فتح ہوا۔تو دوسری طرف مدائن کی فتح بھی اسی ماہ صفر المظفر 16 ہجری میں ہوئی۔
ہمیں 6 ستمبر 1965 کی جنگ کے وہ ولولے بھی نہیں بھولنا چاہیۓ ۔ جب پاکستان نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ملیامیٹ کرتے ہوئے منہ توڑ جواب دیا۔
قوموں پر کٹھن مراحل آ ہی جاتے ہیں۔ اور اس سے وہی قومیں سرخ رو ہوتی ہیں۔ جو پامردی سے حالات کا مقابلہ کریں ، ثابت قدم رہیں۔حوصلوں کو بلند رکھیں۔قومی رواداری کو اپنائیں۔
ہمیشہ سےقومی رواداری کی مظہر سید علی ہجویری ؒ کی ذات با برکات رہی ہے۔جس کے آستانے سے کیا ہندو کیا سکھ ،کیا مسیحی کیا مسلمان صدیوں سےفیضیاب ہو رہے ہیں۔
امسال بھی داتا کی نگری لاہور ایک بار پھرعشاق کے قافلوں کی منزل ٹھہرے گی۔عرس کی دیگر تقریبات کے ساتھ ساتھ مصطفائی لنگر نبی کریم ﷺ کے دیوانوں ،شمع رسالت ﷺ کے پروانوں کے ایک خاص تہوار کی صورت اختیار کر گیا ہے ۔مصطفائی برادری کی اس کے لیے کاوشیں لائق صدتحسین ہیں۔حزب الاحناف میں شاہ ہجویر قومی رواداری کانفرنس کے نام سے ایونٹ بھی 5ستمبر 2023 کےلیے ترتیب دیا گیا ہے۔ گنج بخش فیض عالم کے مصداق یہ بھی سرکار داتا گنج بخش ؒ کاہی فیض ہے۔کہ زلزلہ متاثرین کی امدادہو یا سیلاب زدگان کی بحالی، تعلیم کا شعبہ ہو یا صحت ، ملک بھر میں مصطفائی رضا کار کار خیر میں مصروف عمل ہیں۔
ایڈیٹر
چیف ایڈیٹر ماہنامہ مصطفائی نیوز کراچی