الحمدللہ رب العالمین والصلاۃ والسلام علی سید المرسلین و خاتم النبیین ورحمۃللعالمین و راحة للعاشقین
الصلوۃ والسلام علیک یا سیدی یا رسول اللہ
الصلوۃ والسلام علیک یا سیدی یا حبیب اللہ
اعلامیہ
صوبہ سندھ کے انتخابات کے نتاٸج
انتہائی احترام کے لائق صوبہ سندھ کے مصطفائی تحریک کے قابل عزت اراکین!
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اللہ تعالی نے اپنے حبیب لبیب حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے ہم پر کرم فرمایا کہ ہم نے انتہائی پرامن انداز میں مصطفائی تحریک صوبہ سندھ کے انتخابات مکمل کر لیے ہیں۔ الحمد للہ
آپ احباب کی کوششیں رنگ لائیں اور انتخابات کے نتائج کے مطابق، ڈالے گئے ووٹوں کی بنیاد پر اراکین مصطفائی تحریک نے برادر محترم افتخار نوری چارن صاحب کو اگلی دستوری مدت کے لیے صوبہ سندھ کے صدر کے طور پر منتخب کیا ہے۔
اور
برادر مکرم متین اویس صاحب کو صوباٸی جنرل سیکرٹری، مصطفاٸی تحریک صوبہ سندھ منتخب کیا ہے۔
آپ تمام کو بہت بہت مبارک ہو۔
دعا گو و دعاجو:
پروفیسر حمزہ مصطفائی عفی عنہ
ممبر / کوارڈینیٹر
الیکشن کمیشن
مصطفائی تحریک پاکستان
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں