محمد اشرف چشتی ایڈووکیٹ ( صدر)
رینالہ خورد ضلع اوکاڑہ سے تعلق ہے.میٹرک کے بعد گورنمنٹ کالج ساہیوال میں داخلہ لے لیا. گریجوایشن کرنے کے بعد پنجاب یونیورسٹی سے ایل ایل بی کا امتحان پاس کیا.اب وکالت کے پیشہ سے منسلک ہوں .1979~سے1993~تک انجمن طلبہ اسلام سے وابستہ رہا ہوں. دوران طالب علمی انجمن طلبہ اسلام کی مختلف ذمہ داریوں کو نبھانے کی ہر ممکن کوشش کی.
رینالہ خورد شہر کا ناظم,ضلع ساہیوال کا سیکریٹری نشرو اشاعت, ضلع ساہیوال کا ناظم, ضلع اوکاڑہ کا پہلا کنوینر, ضلع اوکاڑہ کا ناظم, ضلع لاہور کا ناظم اور لاہور ڈویژن کا ناظم رہا ہوں. تین مرتبہ رینالہ خورد ضلع اوکاڑہ کا کونسلر اور میونسپل کمیٹی رینالہ خورد ضلع اوکاڑہ کا وائس چیرمین منتخب ہو چکا ہوں. یہ سب سیدی مرشدی یانبی یانبی کے نعرے لگائے کی وجہ سے ھے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں