اہم خبریں

سرگودھا : محترم جاوید اقبال مصطفائی صاحب ڈویژن کے صدر اور چوہدری وسیم عباس کاہلوں صاحب جنرل سیکرٹری منتخب


محترم جاوید اقبال مصطفائی صاحب مصطفائی تحریک سرگودھا ڈویژن کے صدر




 چوہدری وسیم عباس کاہلوں صاحب مصطفائی تحریک سرگودھا ڈویژن کے جنرل سیکرٹری 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

 الحمدللہ رب العالمین والصلاۃ والسلام علی سید المرسلین و خاتم النبیین ورحمۃ للعالمین و راحة للعاشقین

 الصلوۃ والسلام علیک یا رسول اللہ

 الصلوۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ

اعلامیہ

سرگودھا ڈویژن کے انتخابات کے نتاٸج

 انتہائی احترام کے لائق سرگودھا ڈویژن کے مصطفائی تحریک کے قابل عزت اراکین!

 السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

 اللہ تعالی نے اپنے حبیب لبیب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے ہم پر کرم فرمایا کہ ہم نے انتہائی پرامن انداز میں مصطفائی تحریک سرگودھا ڈویژن کے انتخابات مکمل کر لیے ہیں۔ الحمد للہ

 آپ احباب کی کوششیں رنگ لائیں اور انتخابات کے نتائج کے مطابق، ڈالے گئے ووٹوں کی بنیاد پر اراکین مصطفائی تحریک نے برادر محترم جاوید اقبال مصطفاٸی صاحب کو اگلی دستوری مدت کے لیے سرگودھا ڈویژن کے صدر کے طور پر منتخب کیا ہے۔

 اور

 برادر مکرم چوہدری وسیم عباس کاہلوں صاحب کو ڈویژنل جنرل سیکرٹری  منتخب کیا ہے۔

آپ تمام کو بہت بہت مبارک ہو۔

 دعا گو و دعاجو:

 حمزہ مصطفائی عفی عنہ 

ممبر / کوارڈینیٹر

 الیکشن کمیشن

 مصطفائی تحریک پاکستان






کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.