اہم خبریں

الیکشن راولپنڈی ڈویژن : حاجی غلام جعفر برگٹ صدر اور حافظ محمد مقبول صدیقی صاحب جنرل سیکرٹری منتخب

 الیکشن راولپنڈی ڈویژن : حاجی غلام جعفر برگٹ صدر اور حافظ محمد مقبول صدیقی صاحب جنرل سیکرٹری منتخب





حاجی غلام جعفر برگٹ

 بہاولپور ڈویژن کے ناظم اور ٹیکنالوجی کالج اور ضلع ناظم بہاولپور کی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا چکے ہیں رکن کی حیثیت سے رفیق بنے ہیں بہاولپور کی سرزمین آپکی لازوال قربانیوں کی امین ہے اور قبلہ غلام مرتضیٰ سعیدی صاحب کے رفیق خاص اور انتہائی قابل اعتماد ساتھیوں میں آپکا شمار ہوتا ہے 

بہاولپور کو انجمن طلباء اسلام کا ناقابل تسخیر قلعہ بنایا اور اسکی بنیادوں کی ہر طرح کی قربانی سے تعمیر کی ۔ قید و بند کی صعوبتیں ہوں مخالفین کی گولیوں کی بارش ہو حاجی صاحب ہمیشہ ہراول دستے کی سالاری کرتے رہے

آپ نے ضلع جہلم میں انجمن میں شمولیت اختیار کی اور جہلم کو تنظیمی لحاظ سے ایک منظم تنظیم بنانے میں اہم کردارادا کیا 

آپ بیک وقت تنظیمی تحریکی اور عوامی صلاحیتیں رکھتے ہیں جس ثبوت  گزشتہ بلدیاتی الیکشن میں حاجی صاحب نے چیئرمین یونین کونسل کا الیکشن لڑا اور پنجاب میں سب سے بڑے مارجن سے اپنے مخالف پر برتری سے الیکشن جیتا ۔



حافظ مقبول صدیقی ( جنرل سیکرٹری)
میٹرک۔1978 ,انٹرمیڈیٹ 1981
حفظ قرآن مجید۔1979(صرف 10 ماہ میں)
ایل ایل بی شریعہ اینڈ لاء۔1986(بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد)
ایم اے اسلامیات 
الشہادہ العالمیہ  ،تنظیم المدارس ،
ایم ایل آئی ایس(MLIS)ایم اے لائبریری سائنس( ماسٹر ان لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنسز)
سروس۔سینئر لائبریرین،/انچارج سرکو لیشن، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد۔1988 -2023۔
تنظیمی ذمہ داری 
انجمن طلباء اسلام:وابستگی، 1980 شمولیت۔1982۔ رکن انجمن۔خازن ضلع راولپنڈی ۔
ناظم ضلع راولپنڈی ۔(راولپنڈی، اسلام آباد کےتمام پروفیشنل کالجز، یونیورسبٹیز/ میں ماہانہ شب بیداری/تربیتی کورسز منعقد ھوئے)
ریگولر بنیاد پر معاونین سے چندہ جمع کیا گیا اور ریگولر 30 فیصد صوبائی انتظامیہ ATI  کو بھیجا گیا۔


سم اللہ الرحمن الرحیم


 الحمدللہ رب العالمین والصلاۃ والسلام علی سید المرسلین و خاتم النبیین ورحمۃللعالمین و راحة للعاشقین


 الصلوۃ والسلام علیک یا رسول اللہ

 الصلوۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ

اعلامیہ

راولپنڈی ڈویژن کے انتخابات کے نتاٸج

 انتہائی احترام کے لائق راولپنڈی ڈویژن کے مصطفائی تحریک کے قابل عزت اراکین!

 السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

 اللہ تعالی نے اپنے حبیب لبیب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے ہم پر کرم فرمایا کہ ہم نے انتہائی پرامن انداز میں مصطفائی تحریک راولپنڈی ڈویژن کے انتخابات مکمل کر لیے ہیں۔ الحمد للہ

 آپ احباب کی کوششیں رنگ لائیں اور انتخابات کے نتائج کے مطابق، ڈالے گئے ووٹوں کی بنیاد پر اراکین مصطفائی تحریک نے برادر محترم الحاج غلام جعفر برگٹ صاحب کو اگلی دستوری مدت کے لیے راولپنڈی ڈویژن کے صدر کے طور پر منتخب کیا ہے۔

 اور برادر مکرم حافظ محمد مقبول صدیقی صاحب کو ڈویژنل جنرل سیکرٹری  منتخب کیا ہے۔

آپ تمام کو بہت بہت مبارک ہو۔

 دعا گو و دعاجو:

 حمزہ مصطفائی عفی عنہ 

ممبر / کوارڈینیٹر

 الیکشن کمیشن

 مصطفائی تحریک پاکستان


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.