اہم خبریں

تاندلیانوالہ:تقریب جشن تشکیل انجمن 💢مصطفائی نیوز

 


 


💢*انجمن طلباء اسلام* *تاندلیانوالہ کے زیر اہتمام 55ویں یوم تشکیل پر  ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا اور 20 جنوری 1968 کے تاریخی دن تشکیل انجمن کی یاد میں کیک کاٹا گیا* انجمن طلباء اسلام تاندلیانوالہ کے ذمہ داران  اراکین امناہ اور رفقاء  انجمن و دیگر نے شرکت کی  تقریب سے خطاب کرتے  ہوئے قائدین انجمن اور دیگر مہمانان گرامی نے کہا کہ ATI فروغ عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک عظیم مشن کا نام ہے۔ انجمن طلباء اسلام تاندلیانوالہ اور پاکستان کے نوجوان بالخصوص طلباء کے اس آفاقی تحریک کا سرمایہ ہیں۔
تقریب کے دوران سابقین اور رفقاء انجمن کو اس عظیم مشن میں خدمات فراہم کرنے پر خراج تحسین پیش کیا گیا اور  پھولوں کے گلدستے پیش کیے گۓ ۔ تقریب کے اختتام پرشہدائے انجمن کے درجات کی بلندی اور انجمن طلباء اسلام کی کامیابی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔














 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.