چھانگامانگا: جشن تشکیل انجمن کےموقع پرمصطفائی ماڈل سکول چھانگامانگا میں محفل میلاد النبی ﷺکی تقریب
انجمن طلباء اسلام وطن عزیز پاکستان میں انقلاب نظام مصطفی کی علمبردار تحریک ھے 55 سالوں میں اس کے تربیت یافتہ کارکنوں نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کردار ادا کیا ھےان خیالات کا اظہار مصطفائی تحریک پنجاب کے سنیئر نائب صدر سید ارشد حسین گیلانی نےجشن تشکیل انجمن کےموقع پرمصطفائی ماڈل سکول چھانگامانگا میں محفل میلاد النبی کی تقریب سے خطاب کے دوران کیاصدارت المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سنیئر نائب صدر ناصر جاوید طور نےکی جبکہ اے ٹی آئی ضلع قصور کے سابق جنرل سیکرٹری اورممبرمشاورت مصطفائی تحریک مشتاق احمد قادری مہمان خصوصی تھے علاقہ کے معروف نعت خواں تنویر احمد تاجی کی دف پرنعت خوانی سےسماں بندھ گیااختتام پرمٹھائی تقسیم کی اور ملکی استحکام وترقی کے لئے خصوصی دعا کےساتھ روح پرور تقریب اختتام پذیر ہوئی.
کنگن پور کے زیر اہتمام یوم تشکیل انجمن کے موقع پر عشق مصطفے ﷺ طلبہ کنونشن کی تصویری جھلکیاں
مصطفائی تحریک ضلع جھنگ کے زیر اہتمام 20 جنوری یوم تشکیل انجمن کے موقع پر عظیم الشان محفل میلاد مصطفیٰ ﷺ
کوٹ رادہاکشن; یوم تشکیل کے موقع پر انجمن طلباء اسلام، مصطفائی تحریک والمصطفی ویلفیئر سوسائٹی کے زیر انتظام خصوصی تقریب
کوٹ رادہاکشن ،مصطفائی برادری کی مدر ونگ،انجمن طلباء اسلام کے55ویں یوم تشکیل کے موقع پر انجمن طلباء اسلام، مصطفائی تحریک والمصطفی ویلفیئر سوسائٹی کے زیر انتظام کیک کٹنگ کی خصوصی تقریب صدر سوسائٹی ملک محمد سرور کی زیر صدارت منعقد ہوئی اس موقع پر مصطفائی تحریک ضلع قصور کے صدر ڈاکٹر محمد امتیاز سجاد نے کہاکہ انجمنِ طلبہ اسلام سماجی خدمت،تعلیمی اداروں میں محبت رسول کاپرچار،تحریک ختم نبوّت وناموس رسالت جیسی سرگرمیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔
حافظ آباد: انجمن طلبہ اسلام کے 55ویں یومِ تاسیس کے موقع پر حافظ آباد میں تقریب
وزیرآباد :انجمن طلبہ اسلام کے 55 ویں یوم تشکیل پر تقریب
پریس کلب وزیرآباد میں انجمن طلبہ اسلام کے 55 ویں یوم تشکیل کے موقع پر وزیر آباد بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر و صوبائی نائب صدر پنجاب مسلم لیگ ن چوہدری مستنصر علی گوندل، سابق ٹکٹ ہولڈر و صوبائی راہنماء پی ٹی آئی چوہدری شبیر اکرم چیمہ صدر پریس کلب وزیرآباد افتخار بٹ ،مصطفائی تحریک کے سینئر راہنماء خان آصف خان ،مسلم لیگ ن کے سینئر راہنماء چوہدری اظہر چیمہ اور صدر مصطفائی تحریک ضلع گوجرانوالہ و صدر گکھڑ پریس کلب محمد شبیر انجم مصطفائی اسٹیج پر موجود ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں