اہم خبریں

فیصل آباد : نجی تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن اورتوسیع کے وقت بلڈنگ کمرشلائزیشن کے این او سی کی شرط ختم

 


 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( جنرل ) کاشف رضا اعوان کی زیر صدارت  ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی فار پرائیویٹ سکولز کا اجلاس

 چیف ایگزیکٹو  ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی علی احمد سیان , ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر میڈم صنم گوندل , چیرمین ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز اور ممبرز ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی خالد حیات کموکا ,صداقت حسین لودھی چیئرمین Appsa ,  سردار محمد ساجد اسسٹنٹ ڈائریکٹر  ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے شرکت کی

 میٹنگ میں یک نکاتی ایجنڈے نجی تعلیمی اداروں کی بلڈ نگز  کی کمرشلائزیشن کے حوالے سے بات ہوئی  نجی تعلیمی اداروں کے نمائندوں خالد حیات کموکا اور صداقت حسین لودھی کی طرف سے بلڈنگز کمرشلائزیشن کی شرط کو ختم کرنے کے مطالبہ پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر  کاشف رضا اعوان نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کرنل ( ر ) سہیل اشرف کو تفصیلی بریفنگ دی
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کاشف رضا اعوان اور چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی علی احمد سیان نے اپنی بریفنگ میں ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کو بتایا  کہ پنجاب لیول پر  Pepris کے ذریعے آن لائن نجی تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن اور ایکسٹینشن  کا جو پروسیجر ہے . اس میں بلڈنگ کمرشلائزیشن کے این او سی کی ریکوائرمنٹ نہیں ہے  اور پنجاب کے کسی اور ضلع میں بھی بھی اس این او سی کی ڈیمانڈ نہیں کی جا رہی . جس پر  ان دونوں آفیسرز نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کو سفارش کی . نجی تعلیمی اداروں کے مالکان کو مشکلات سے بچانے کے لیے اس شرط کا خاتمہ کیا جائے . جس پر ڈپٹی کمشنر فیصل آباد  نے  خصوصی مہربانی فرماتے ہوئے اور تعلیم دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے نجی تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن اورتوسیع کے وقت  بلڈنگ کمرشلائزیشن کے این او سی کی شرط کو ختم کر دیا.
ہم ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز پاکستان کے پلیٹ فارم سے سے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد  کرنل (ر) سہیل اشرف صاحب , ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر  کاشف رضا اعوان صاحب اور چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی علی احمد سیان صاحب کے اس تعلیم دوست فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اور ان کے بے حد مشکور ہیں۔


 

 

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.