اہم خبریں

مصطفائی برادری کے عظیم اور بیدار مغز قائد ، جناب غلام مرتضٰی سعیدی صاحب (مرکزی امیر، مصطفائی تحریک پاکستان) کا دورہ گجرات



 

 (گجرات )
 مصطفائی  برادری کے عظیم قائد، عظیم عشق رسول  درویش صفت انسان ۔
صوفی با صفا، زمانہ  طالب علمی سے لے کر اب تک  خوف خدا ،عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، خیر اور فلاح کا درس دینے والے  بیدار مغز قائد ہر دل عزیز محترم المقام غلام مرتضی سعیدی صاحب مرکزی امیر مصطفائی تحریک پاکستان 11 جون بروز ہفتہ ایک روزہ دورے پر گجرات تشریف لائے 🌹🌹💐💐
مصطفائی تحریک ضلع گجرات کے ضلعی صدر ڈاکٹر محمد اکرم مصطفائی ضلعی جنرل سیکرٹری چودھری ناصر عباس وڑائچ ، پروفیسر کاشف شریف مصطفائی جنرل سیکرٹری  مصطفائی  تحریک تحصیل گجرات، مقبول احمد قادری ضلعی سیکرٹری اطلاعات ،عرفان مصطفی جنجوعہ  گجرات سٹی صدر۔چوہدری محمد ارشد ضلعی آفس سیکرٹری  اور دیگر عہدیداران اور کارکنان نے ضلعی رابطہ آفس ذیشان پلازہ گجرات میں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں  شاندار  استقبال کیا اور آپ کو خوش آمدید کہا🌹💐💐🌹🎊🎉
خصوصی اجلاس کا آغاز،
 تلاوت قرآن انور حسین چغتائی ضلعی صدر پاکستان فلاح پارٹی ۔نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم علامہ مقبول احمد قادری صاحب نے پیش کی
اجلاس کے مہمان خصوصی قائد محترم غلام مرتضیٰ  سعیدی صاحب مرکزی امیر مصطفائی تحریک پاکستان ،جبکہ  اجلاس کی صدارت ضلعی  صدر ڈاکٹر محمد کرم مصطفائی  نے کی   ، اس کے بعد تعارفی نشست ہوئی اور ضلعی جنرل سیکرٹری چودھری ناصر عباس وڑائچ  نے اجلاس کا ایجنڈا اور سب کا تنظیمی کارکردگی پیش کی. 
قائد تحریک جناب غلام مرتضی سعیدی صاحب نے انڈیا ہونے والے گستاخانہ واقعات کی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ حکومت وقت انڈیا سے مکمل سفارتی تعلقات ختم کرے اور شدید احتجاج کرے کیونکہ تمام عالمین کے مسلمانوں کے دل زخمی ہوئے ہیں اور ہم اپنے پیارے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی جان مال اولاد عزت آبرو سے بڑھ کر محبت اور اسے کرتے ہیں اور قرارداد مذمت بھی پیش کی گی ۔
آپ نے  مصطفائی تحریک پاکستان کے کام کو جدید تقاضوں کے عین مطابق آگے بڑھانے کا مستقبل کا لاحہ عمل  اور منصوبہ پیش کیا اور آئندہ کے تعلیمی ،فلاحی، تنظیمیں پروجیکٹس اور منصوبوں سے آگاہ کیا جس پر تمام عہدیداران اور کارکنان کارکنان نے خوشی و مسرت کا اظہار کیا اس کے بعد  ڈاکٹر محمد اکرم مصطفائی نے قائد محترم کا گجرات میں تشریف لانے پر خوش آمدید کہا اور شکریہ ادا کیا ۔ پروفیسر نوید صادق نوید ضلعی نائب صدر پروفیسر کاشف شریف مصطفائی جنرل سیکرٹری تحصیل گجرات  انور حسین چغتائی صدر پاکستان فلاح پارٹی حکیم شہباز الحسن قادری آڈیٹر  ماہانہ قومی جذبہ محمد عرفان مصطفی جنجوعہ صدر سٹی گجرات نے  بھی اپنی اپنی تجاویز پیش کیں   ۔ تمام شرکاء اجلاس  عہدیداران اور کارکنان نے قائد تحریک کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔
آخر میں درود و سلام پیش کیا گیا اور  قائد محترم نےملک  پاکستان اور تمام دوستوں کے لیے   خیر و برکت خوشحالی و ترقی کے لئے خصوصی دعا فرمائی۔❤️🌹






 


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.