اہم خبریں

اسلام آباد : مریضوں کی عیادت،عید میلاد گفٹ اور عید میلادالنبیﷺ کی مبارکباد

 


 

اسلام آباد: حسب روایت اس سال بھی سید عالم حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی مصطفائی رضاکاروں نے میاں فاروق مصطفائی، محمد اسلم الوری رفاقت اسلام ایڈووکیٹ اور ڈاکٹر افتخارالحسن میاں کی قیادت میں پمز اسپتال اور چلڈرن وارڈ کا دورہ کیا، طبی و انتظامی عملہ سے ملاقات کی اور انہیں عید میلادالنبی کی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر المصطفی ویلفئر سوسائٹی ، مصطفائی فاونڈیشن اور مصطفائی تحریک کی طرف سے اسپتال کے مختلف وارڈز میں زیر علاج سینکڑوں مریضوں، طبی و حفاظتی عملہ اور لواحقین میں دوددھ بسکٹ  جوس، ٹافی ، موسمی پھلوں حفظان صحت کے سامان اور موسمی پھلوں پر مشتمل میلاد گفٹ تقسیم کئے گئے۔ دیگر رضاکاروں میں تنویر عباسی اسلم چودھری  سبطین گجر محمد حماد عبدالسمیع ، شبیر مرزا، مشتاق چودھری  محمد طارق اور سماجی کارکنان کی بڑی تعداد شامل تھی۔ میلاد گفٹ  کی تقسیم کے اختتام پر مریضوں۔کی جلد صحت یابی اور قومی ترقی و سلامتی کے لئے دعا کی گئی۔ بعدازاں مصطفائی رضاکاروں نے اپنے اپنے علاقوں سے نکلنے والے میلاد کے جلوسوں اور دیگر تقریبات میں شرکت کی اور مصطفائی لنگر تقسیم کیا گیا۔













 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.