اہم خبریں

مصطفائی مقابلہ حسن نعت فائنل تاندلیانوالہ ایک روحانی اور وجدانی نشست 🎥 رپورٹ : سعید علی عمران



مصطفائی مقابلہ حسن نعت فائنل تاندلیانوالہ ایک روحانی اور وجدانی  محفل نعت

 🎥 رپورٹ : سعید علی عمران

مصطفائی مقابلہ حسن نعت فائنل2021 تاندلیانوالہ  کا پروگرام جامع بغدادی میں منعقد ہوا۔ جس کی صدارت جناب ذوالفقار حیدر سیالوی صدر مصطفائی تحریک پنجاب شمالی نے فرمائی، جبکہ خصوصی خطاب جناب پروفیسر سخی احمد خان صاحب جھنگ نے فرمایا، مہمانان گرامی میں جناب ڈاکٹر محمد تیمور خان ڈویژنل جنرل سیکرٹری مصطفائی تحریک فیصل آباد ، جناب محمد عرفان ساہمل مرکزی رکن مشاورت انجمن طلبا اسلام ،جناب ڈاکٹر زاہد حسن جنرل سیکرٹری المصطفٰی ویلفیئر سوسائٹی جھنگ ،جناب غلام ہمدانی کوارڈینیٹرمصطفائی مرکز جھنگ ،جناب حاجی طاہر محمود یوسف سابق وائس چئرمین بلدیہ تاندلیانوالہ، جناب محمد جمیل بٹ صدر مرکزی میلاد کمیٹی تاندلیانوالہ، جناب طارق یوسفی صاحب خلیفہ مجاز پیلے گجراں شریف،جناب قاری عمرفاروق وٹو صاحب سرپرست ATi، جناب قاری عامر سعید فریدی صاحب حزب الفرید ، جناب قمر حیات پرنسپل اپیکس سکول،جناب ساجد ملک پرنسپل حمزہ پبلک سکول شامل تھے۔

 تلاوت قرآن مجید فرقان حمید کی سعادت قاری محمد عثمان چشتی صاحب نے حاصل کی ۔ جبکہ نقابت کے فرائض سعید علی عمران اور جناب میاں محمد شفیق شاہد نے سرانجام دئیے۔ منصفین میں جناب سر فخرالزمان عدیل، جناب عامر سہیل یوسفی فیض نگینہ نعت اکیڈمی ،جناب محمد احمد ذوق،جناب راجہ وسیم شامی منتخب ہوئے۔

 جناب ذوالفقار حیدر سیالوی صدر مصطفائی تحریک پنجاب شمالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ کہ ہماری عقیدتوں اور محبتوں کامحورومرکز حضرت محمدمصطفٰیﷺ کی ذات بابرکات ہے۔ اور نعت رسول مقبول ﷺ اس  کے اظہار کاذریعہ ہے۔  اور قائد مصطفائی تحریک جناب غلام مرتضٰی سعیدی  کا محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خانؒ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے 40 روزہ سلام محافظ پاکستان مہم کے اعلان کا خیر مقدم کیا۔ اور بھر پور منانے کا اعادہ کیا۔جناب محمد عرفان ساہمل مرکزی رکن مشاورت نے انجمن طلبا اسلام کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔

جبکہ پروفیسر سخی احمد خان صاحب نے اللہ رب العزت اور قرآن سے صاحب قرآن کی نعت پر بات کی۔ صحابہ کرام رضوان اللہ العجمین اور اہل بیت کی نعت کا ذکر کیا۔

انتظامیہ مقابلہ جات میں جلال الدین محمد اکبر صدر مصطفائی تحریک تاندلیانوالہ , جناب ندیم احمد بٹ جنرل سیکرٹری ٫ رانا امجد امیر فنانس ، مبین جلال ، طلحہ جلال ٫ شامل تھے۔ جناب سعدی خان نائب صدر میلاد کمیٹی، جناب سلیمان انور پریس سیکرٹری ،جناب ساجد نواز گیلانی صاحب ، چوہدری محمد شہزاد اشرف ، قاری خضر حیات ، جناب راجہ ندیم رومی، مرزا شیر خان ،میاں محمد رفیق ،محمد عرفان نے خاص طور پر شرکت فرمائی۔

محمد فیضان سلیم ، محمد حسین ، حیدر علی نے  بلترتیب اول دوم سوم پوزیشنز   حاصل کیں، اور انعامات سے نوازے گئے۔ آخر پر محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیرخانؒ کی بخشش اور بلندی درجات کے لیے دعائے خیر کی گئی۔اور عید میلاد النبیﷺ کی خوشی میں مٹھائی تقسيم  کی گئی۔

 























 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.