اہم خبریں

فیصل آباد : مجاہد ملت سیمینار میں مجاہد اہلسنت سید صفدر شاہ گیلانی مرکزی سیکرٹری جنرل جمعیت علماء پاکستان اور قائدین تنظیمات اہلسنت کی شرکت

 


تحریک پاکستان کے عظیم رہنما مجاہد ملت مولانا عبدالستار خان نیازی رحمتہ اللہ علیہ غیرت و حمیت، جرأت و استقامت کا پیکر بے باک و نڈر سیاستدان اور سچے عاشق رسول ﷺ و فداعئ مصطفیٰﷺ اور اتحاد بین المسلمین کے حامی تھے۔ آپ کو نہ کوئی خرید سکا اور نہ جھکا سکا تحریک قیام پاکستان سے لے کر استحکام پاکستان تک، تحریک تحفظ ناموس رسالت سے لے کر نفاذ نظام مصطفیٰ ﷺ کی جدوجہد تک قائدانہ کردار ادا کیا۔ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنت پاکستان ضلع فیصل آباد کے زیر اہتمام مولانا عبدالستار خان نیازی کے یوم وصال پر 24 ویں سالانہ مجاہد ملت سیمینار سے مجاہد اہلسنت سید صفدر شاہ گیلانی مرکزی سیکرٹری جنرل جمعیت علماء پاکستان، علامہ شفقت علی حیدری ضلعی امیر جماعت اہلسنت فیصل آباد، سید شفاعت رسول شاہ کنوینیر تنظیمات اہلسنت فیصل آباد، صاحبزادہ حسن رضا وائس چیئرمین سنی اتحاد کونسل، سید حسن مجتبیٰ ترمذی شاہ، سعید علی عمران صوبائی جنرل سیکرٹری مصطفائی تحریک پنجاب ، حافظ نزاکت اللہ ہاشمی،آصف بشیر قادری،قاری نزیر احمد چراغوی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین نے کہا مولانا نیازی نے اپنی ساری زندگی اسلام اور پاکستان کے لیے وقف کر رکھی تھی آپ حق کے داعی بن کر ہمیشہ باطل قوتوں کو للکارتے رہے۔ موجودہ حالات میں بھی اکابرین اہلسنت و جماعت اپنے اسلاف کے مشن کی تکمیل کے لیے اور ان کی پیروی کرتے ہوئے اسلام اور استحکام پاکستان کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔  سیمینار میں جماعت اہلسنت فیصل آباد کے قائدین ڈاکٹر محمد تیمور خان ، صاحبزادہ قاسم وقار سیالوی، عبد الجبار قادری ، مفتی اکرم قادری ، پروفیسر اصغر مہروی، ڈاکٹر ندیم احمد مغل، چوہدری آصف علی چٹھہ ، رانا حسن محمود، سید آفتاب عظیم بخاری وائس چیئرمین پاکستان فلاح پارٹی، رانا فقیر حسین جنرل سیکرٹری پنجاب انسانی حقوق، سید زکر اللہ حسنی صدر ایف یو جے، حاجی محمد طاہر یوسف سابق وائس چیئرمین بلدیہ تاندلیانوالہ، حافظ شبیر احمد نقشبندی،مفتی شفیق الرحمٰن، سید رحمت علی شاہ،قاری رحمت اللہ زاہد، جناب محمد اشرف بسمل ضلعی صدر مصطفائی تحریک, میاں عبدالرشید, جاوید یوسفی، رانا ظہور احمد ایڈووکیٹ میاں عابد حسین قادری سمیت قائدین تنظیمات اہلسنت، سیاسی و سماجی شخصیات، صحافی، وکلاء طلبہ سمیت تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ آخر میں مشاہیر تحریک پاکستان، شہدائے تحریک ناموس رسالت کے بلندئ درجات اور ملک و قوم کے استحکام و سلامتی کے لیے خصوصی طور پر دعا کی گئی۔




























کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.