اہم خبریں

افسوس ناک خبر: صاحبزادہ محمد فضل الرحمن اوکاڑوی صاحب کا قضاۓ الہی سے انتقال ھو گیا ھے۔

 


نہایت افسوس سے اطلاع دی جاتی ھے۔

کہ  صاحبزادہ محمد فضل الرحمن اوکاڑوی صاحب کا  قضاۓ الہی سے انتقال ھو گیا ھے۔

*انا للہ وانا الیہ راجعون* 

نمازِ جنازہ آج بروز بدھ شام 6 بجے ستلج سکول اوکاڑہ کے گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی.

 جانشین حضرت شیخ القرآن صاحبزادہ محمد فضل الرحمان اوکاڑوی اشرفی کی رحلت  ۔۔۔ انا للہ وانا الیہ راجعون  ۔۔۔  ۔۔۔ جہد مسلسل کا استعارہ تھے ۔۔۔ تحریک نظام مصطفی اور تحریک ختم نبوت کی نہایت متحرک و فعال شخصیت حضرت شیخ القرآن مولانا غلام علی اوکاڑوی رحمہ اللہ کے فرزند کو جانشین تھے ۔۔۔ صاحبزادہ فضل الرحمن اوکاڑوی پنجاب میں انجمن طلبہ اسلام کے صوبائی ناظم رہے ۔۔۔ جماعت اہل سنت پاکستان کے گروپوں کے اتحاد میں بہت فعال کردار ادا کیا ۔۔۔ اپنے عظیم والد بزرگوار کے صحیح جانشین تھے  ان کے قائم کردہ مدرسہ  کو نہایت کامیابی اور فعالیت کے ساتھ جاری رکھا ۔۔۔ نہایت خلیق ، مہمان نواز اور جنس مکھ شخصیت کے مالک تھے  ۔۔۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی اگلی منزلیں آسان فرمائے اور رحمت عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت نصیب فرمائے ۔ آمین ثم آمین 




کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.