اہم خبریں

ایوان خیر لاہور : دفاع پاکستان سیمینار 11 مئی 2025

 


بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

محترم اراکین مشاورتی کونسل مصطفائی تحریک پنجاب شمالی 

السلام علیکم !

 امید ہے صحت وایمان کی بہترین حالت میں ہوں گےاورغلبہ دین کیلئے کریم آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان وعظمت کے لیے ہمہ وقت  مصروف عمل ہوں گے

برادر مکرم مصطفائی تحریک شمالی پنجاب کی مشاورتی کونسل کا  تیسرا  اجلاس دفاع پاکستان سیمینار مورخہ 11 مئی 2025 بروز اتوار دن 11 بجے بمقام ایوان خیر لاہور میں منعقد ہورہا ہے جس میں اپ کی بروقت شرکت اپ کے اخلاص اور آپ کی ذمہ داری کے ساتھ وابستگی کا اظہار ہوگا-

 زیرصدارت : محترم ذوالفقار حیدرسیالوی صدرپنجاب شمالی

 مهمانان خصوصی: امیرتحریک جناب غلام مرتضُی سعیدی صاحب،

 ایجنڈا صوبائی مشاورتی اجلاس 

1.سابقہ اجلاس کی توثیق 

2.ملک کی موجودہ ہنگامی صورتحال میں مصطفائی تحریک کا کردار

3.امیرتحریک جناب غلام مرتضُی سعیدی صاحب کادوره 

4۔ مصطفائی تحریک کے کام کو فعال کرنے کے لیے تجاویز اور آئینی ترامیم ۔ بہتر ہوگا کہ احباب اپنے نام کے ساتھ تحریری شکل میں دیں ۔

5 ۔تنظیمی صورتحال اور دیگر امور با اجازت صدر مجلس

دعا ہے کہ اللہ عزوجل بطفیلِ نظرِ مصطفٰے کریم ﷺ راہِ حق پراستقامت عطا کرے اور خلوصِ نیت سے فروغ عشقِ مصطفٰےﷺ کے لئے کوشاں رہنے کی توفیق عطا کرے.آمین*

عشقِ مصطفٰےﷺ کی حسین راہوں میں آپ کا ہمسفر

بندہ عاجز. . . .  سعید علی عمران 

صوبائی جنرل سیکرٹری مصطفائی تحریک پنجاب شمالی


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.