اہم خبریں

لاہور جنوبی : مصطفائی بیٹھک

 


مصطفائی تحریک لاہور جنوبی

مصطفائی تحریک لاہور جنوبی کا وفد مصطفائی تحریک پاکستان کے مرکزی امیر جناب غلام مرتضی سعیدی صاحب کی قیادت  سابق سینئر رہنما جناب محمد پرویز جلیس علوی صاحب(جو جاوید علوی صاحب کے بڑے بھائی ہیں) سے مصطفائی بیٹھک اور محبت بھری ملاقات

وفد میں سینئر نائب صدر مصطفائی تحریک جنوبی لاہور جناب محمد نعیم اکرم خان صاحب اورمصطفائی تحریک جنوبی لاہور کے جنرل سیکرٹری فیض رسول سیالوی شامل  تھے۔

جناب پرویز علوی صاحب ہمارے سابق رہنما ہیں جن کا آبائی تعلق جڑانوالہ سے ہے آج کل لاہور شفٹ ہوگئےہیں۔1971 میں ATI کو جوائن کیا 1974 میں گورنمنٹ کالج کے یونین کے صدر منتخب ہوئے۔   

پنجاب یونیورسٹی کا ناظم ATI ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

حضور شیخ الاسلام خواجہ محمد قمرالدین سیالوی، علامہ شاہ احمد نورانی، مولانا عبدالستار خان نیازی رحمۃ اللہ علیھم کی یادوں کے امین ہیں۔  انجمن طلبا اسلام پنجاب کے سابق رہنما ہیں اور گورنمنٹ کے مختلف عہدوں پر سرفراز رہے۔ 2014 میں بطور رجسٹرار جوڈیشل NIRC عدالت سے ریٹائر منٹ کے بعد۔ وکالت کا پیشہ اختیار کیا  اور آج تک اسی شعبہ سے وابستہ ہیں۔ خدمت خلق اور ویلفیئر سوسائٹئ کے عہدیدار رہ چکے ہیں۔ اپ اعوان ٹائون سوسائٹئ کےجنرل سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں۔  اپنی گفتگو میں موجودہ ملکی اور تنظمیی کردا ر پر تبادلہ خیال کرتےہوئے باہمی روابطہ اور مختلف شعبہ ھائے زندگی کو تنظمیی حوالے سے مزید مربوط کرنے پر زور دیا اس موقع پر  مرکزی امیر جناب ڈاکٹر غلام مرتضی سعیدی صاحب نے مصطفائ پروگرام  پر بریف کیا اور اس سلسلہ میں موثر  تنظمیی  کام پر پیش رفت پر بھی آگاہ کیا۔

جناب محمد پرویز جلیس علوی صاحب نے مصطفائی مشن میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور ساتھ چلنے اور مل کر چلنے پر اتفاق کیا، جس پر مرکزی امیر اور لاہور جنوبی کی قیادت نے آپ کا شکریہ ادا کیا،








کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.