مصطفائی تحریک شمالی پنجاب کے سنیئر نائب صدر سید ارشد حسین گیلانی کے زیر اہتمام سلسلہ اویسیہ قادریہ کےروحانی بزرگ پیر طریقت علامہ سید عباس علی شاہ گیلانی رحمتہ اللہ علیہ کا24واں سالانہ عرس مصطفائی ماڈل سکول چھانگامانگا میں سید دلدار حسین شاہ گیلانی کی صدارت میں منعقد ھوا ممتاز عالم دین حافظ محمد سلیم مرتضائی،علامہ سیدجمیل آفتاب آستانہ عالیہ میاں میر صاحب لاہور، سفیرنعت نور محمد جرال پرائیڈ آف پرفارمنس حکومت پاکستان، پروفیسرڈاکٹرمحمدشعیب، ڈاکٹرمحمداسحاق رحمانی،سیداعجازاخترگیلانی،علامہ حافظ محمد انور،ملک محمدلطیف عاجز،قاری غلام فرید ،چوہدری خالد محمود،حاجی برکت علی مرتضائی، میاں یسن درانی اور دیگر مقررین نے اظہار خیال کیا ڈویژنل صدر سردار محمد علی قمر،ضلعی صدر ڈاکٹر امتیاز سجاد ،ڈپٹی سیکرٹری غلام مصطفیٰ ترنم نے خصوصی شرکت کی۔
المصطفے ویلفئیر سوسائٹی،انجمن اساتذہ پاکستان، مصطفائی تحریک نے گورنمنٹ ہائی سکول چھانگامانگا سے میٹرک میں پوزیشن ہولڈرطالب علم کو سید عباس علی شاہ گیلانی انعامی شیلڈ،کیش پرائز اورمنتخب شخصیات ملک الیاس اعوان،غلام مصطفی اوردیگرآفرادکو ایوارڈز دیئےگئے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں