تاندلیانوالہ : یوم شہدائے انجمن کے موقع پرمصطفائی تحریک کی طرف سے تقریب میں سالار طلبا جناب محمد عرفان ساہمل صوبائی ناظم پنجاب جنوبی کی شرکت۔
مصطفائی تحریک تاندلیانوالہ کی جانب سے سالار طلبا محمد عرفان ساہمل کا پرجوش استقبال کیا گیا۔ اورسابقین کی طرف سے صوبائی ناظم پنجاب جنوبی منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔اور پھولوں کی مالا پہنائی گئی۔
تقریب میں مصطفائی تحریک کے ضلعی عہدیدار جناب میاں نوید احمد، تحصیل صدر جناب جلال الدین محمد اکبر، مصطفائی نعت کونسل تاندلیانوالہ کے صدر میاں محمد شفیق شاہد، جنرل سیکرٹری سر محمد ندیم بٹ، پروفیسر جناب محمد کاشف جعفر، سر محمد عمر اکبر، جناب ملک محمد ساجد پرنسپل حمزہ پبلک سکول، مبین جلال، فیضِ نگینہ نعت اکیڈمی کے مہتمم جناب عامر سہیل یوسفی، محمد شمشیر حیدر ساہمل ناظم انجمن طلبا اسلام فیصل آباد کی شرکت۔
ایک رفیق ایک یونٹ کے تحت ممتاز آباد میں احمد رضا یونٹ بحال ،سعید علی عمران صوبائی جوائنٹ سیکرٹری مصطفائی تحریک شمالی پنجاب نے اسپائر کالج کے سٹوڈنٹ محمد طلحہ جلال کو ناظم اوررانا امجد امیرکو جنرل سیکرٹری نامزدکیا ۔ اور شہدائے انجمن کی بلندی درجات کے لئے المصطفٰی ویلفیئر سوسائٹی کے مرزا شیر خان نے دعائے خیر فرمائی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں