اہم خبریں

فلیٹیز ہوٹل لاہور : سید البشرﷺ بے مثل و بے مثال کی تقریب رونمائی

 


 رپورٹ: محمد اکرم رضوی

کینیڈامیں مقیم معروف سیرت نگار اور اے ٹی آئی کے درویش صفت سابق سیکریڑی جنرل جناب ڈاکٹر خالد علی انصاری کی سیرت النبیﷺ پر معرکتہ الاراء تصنیف'' سید البشر ﷺ بے مثل و بے مثال'' کی لاہور فلیٹیزمیں عظیم الشان تقریب رونمائی۔


تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم ترین شخصیات کی شرکت۔


"مہمان مقررین میں سابق جج لاہور ہائی کورٹ اور 24چینل کے معروف پروگرام نور سحر کے میزبان جسٹس(ر) نذیر احمد غازی۔نامور سیرت نگار ڈاکٹر خالد علی انصاری (کینیڈا)۔انجمن طلبہ اسلام کے اولین دور کے ناظم پنجاب قاری عطاء اللہ (کینیڈا)۔اقبال اکادمی پاکستان شعبہ ادبیات کے سربراہ ممتازماہر اقبالیات ڈاکٹر طاہر حمید تنولی۔قومی سیرت ایوارڈیافتہ معروف مذہبی سکالر علامہ ڈاکٹر شہزاد مجددی سیفی۔ مصطفائی تحریک پاکستان کے مرکزی امیر غلام مرتضی سعیدی۔پنجاب اسمبلی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور انجمن طلبہ اسلام کے سابق مرکزی صدر چوہدری محمد عاکف طاہر ایڈووکیٹ۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریڑی اطلاعات ارشد جاوید مصطفائی۔ممتاز دینی و علمی شخصیت پروفیسر علامہ اکرم جاوید نورانی شامل تھے جبکہ نظامت کے فرائض انجمن طلبہ اسلام کے سابق سیکریڑی جنرل محمد اکرم رضوی نے ادا کیے"

مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا عشق رسول ﷺعین ایمان ہے۔محبت رسولﷺمیں ڈوبے ہوئے جملے نعت رسولﷺ کہلاتے ہیں۔نوجوان نسل اپنے نبی کریم ﷺسے والہانہ محبت کا اظہار کریں اور عشق مصطفیﷺکو اپنا اوڑھنا بچھونا بنا لیں۔محبت رسولﷺکاجذبہ ناقابل تسخیر طاقت ہے۔نظام مصطفی ﷺکے عملی نفاذ سے ملک بحرانوں سے نکالا جا سکتا ہے۔گذشتہ نصف صدی سے سیرت رسول ﷺپر ایسی مستند اور جامع کتاب مارکیٹ میں نہیں آئی۔ حضور ﷺمقصود کائنات اور کائنات اللہ تعالی کی ایک نشانی ہے۔ آپکی حقیقت کو اللہ تعالی کے سوا کوئی نہیں جانتا۔ سید البشرﷺبے مثل و بے مثال ایک ایسی کتاب ہے جو قلم سے نہیں بلکہ قلب سے ایمانی کی روشنائی سے لکھی گئی ہے۔حضور سید عالم ﷺکی حیات مبارکہ کا ہر گوشہ اتنا عظیم ہے کہ اسے لکھتے یا پڑھتے ہوئے کسی تکلیف سے نہیں گزرنا پڑتا کیونکہ اللہ تعالی نے آپ کواپنی ذات کا عکس جمیل بناکر معبوث کیا ہے۔ مقررین نے مزید کہا اس کتاب کو اگر اسلام بیزار طبقہ بھی پڑھے گا تو وہ سیرت مصطفیﷺسے متاثر ہوکر اسلام کے آفاقی پیغام کوضرور سمجھ سکیں گے۔ یہ اتنی معتبر کتاب ہے اگر کوئی غیر مسلم بھی بحیثیت انسان مطالعہ کرے گا تو اس کے سوچ و فکر کے دریچو ں کو روشن کرکے اسے صاحب ایمان بنا دیگی۔سید البشرﷺبے مثل و بے مثال کے مطالعہ سے دل شکن حالات کا مقابلہ کرکے محبت رسولﷺپر قائم رہنے کا ولولہ پیدا ہوتا ہے۔

"تقریب کے اہم شرکاء میں محمد ارشاد جاوید،صاحبزادہ رضا المصطفی نوری،انجینئر عبدالرشید ارشد،دانش وڑائچ مصطفائی،چوہدری اعجاز فقہی،راؤ ارتضی حسین اشرفی، سید عبدالرحیم شاہ،میاں حامدرضا، ڈاکٹر غلام قادر فیاض، میاں اشرف عاصمی ایڈووکیٹ،بدر ظہور چشتی، ڈاکٹر محمد یوسف آرائیں،میاں شہزاد احمد،اسلام نشتر،اکبر چوہدری،قاری محمد سلیم ہمدمی،محمد اسلم سعیدی،اکمل بھٹی،راناشاہد امین،پروفیسر تنویر قریشی،شہباز حمید، مظہرسعیدی، احسان اکمل بھٹی،صابر حسین ترمذی،محمد اشرف لودھی، مبین اشرف ہاشمی،محمد طلحہ بھٹی،محمد حمزہ سبحانی، میاں عامر سہیل،حمزہ نعیم بٹ،راؤ حسیب احمد، ڈاکٹر طارق محمود،نعمان ملک، حافظ محمد اقبال ہمدمی، صاحبزادہ حذیفہ اشرف عاصمی،فہد اعوان،جنید اجمل گرمانی،سید محسن شاہ گیلانی اور دیگر شامل تھے۔۔۔

 

 























 

 

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.