اہم خبریں

اب دیگر تمام باتوں کو چھوڑ کر آگے بڑھنا چاہیئے۔ از پروفیسر رحمت اللہ سیالوی

 


 السلام علیکم
عالی وقار بڑی مختصر سی بات ہے کہ سالانہ الیکشن کی بدولت نظام انجمن خوبصورتی سے چل رہا ہے۔  دس ماہ گزرنے کے بعد صدر اگر الیکشن کی تیاریاں شروع نہ کر دے تو اسے عرض کرنا شروع کر دینا چاہئے کہ آپ کا سیشن کمپلیٹ ہونے کو ہے ۔ یہ نظام اور قیادت خوبصورتی سے آگے ٹرانسفر کرنے کا سوچیں اور سال مکمل ہو جائے تو پوری تنظیم حاضرین ورفقاء کو ہر صورت قیادت کو الیکشن کی طرف لانا چاہئے، ایک دن کی مہلت دیئے بغیر کیونکہ تب وہ قیادت دستور اور تنظیم کی خائن ہوتی ہے اور نظام انجمن کے لئے خطرہ۔۔۔

 ایسا ہی کچھ اس بار ہوا صدر انجمن کو بڑی مشکل سے الیکشن تک لایا گیا مگر وہ سارا کچھ مکمل ہو جانے کے بعد موقع سے بھاگ گئے اور الیکشن بورڈ نے مشاورت کے فیصلہ کے مطابق الیکشن کروائے۔ جس میں کسی طرف سے یا کسی رفقاء تنظیم کی طرف سے کوئی مشاورت یا سازش زیرو تھی مگر اس کے باوجود بڑی عجیب باتیں سننے کو ملیں ۔۔۔ مگر صدر انجمن نے شاندارفیصلہ کیا رفقائے انجمن کی مختلف جماعتوں کے سربراہان کی موجودگی میں حلف لے کر یہ واضح کیا کہ کوئ دوئی نہیں اور نہ ہی کوئ پی ایف پی کا بندہ آیا ہے بلکہ وہ انجمن کے صدر ہیں

 اور نظام مصطفیٰ ، المصطفیٰ یو کے، کراچی ، لاہور، مصطفائی تحریک ، پی ایف پی ،  انجمن اساتذہ سب رفقائے انجمن کی جماعتیں ہیں اور انجمن کی قیادت کے لئے قابل احترام ہیں اور وہ سب کے صدر ہیں ،اور اس سے بڑی خوبصورت بات کہ ممبر الیکشن بورڈ رحمت اللہ سیالوی صاحب نے دیگر ممبران کی تائید سے دلیرانہ فیصلہ کرتے ہوئے انجمن کو بحران سے بچایا اور ممبران غلام مرتضیٰ سعیدی صاحب اور میاں خالد حبیب الہیٰ صاحب نے قیادت سے حلف لے لیا۔۔۔
لہذا اب دیگر تمام باتوں کو چھوڑ کر آگے بڑھنا چاہئے۔
سدا سلامت ATI
تاقیامت.     ATI

 دعائیہ کلمات  (رانا زاہد محمود خان ایڈوکیٹ نائب امیر مصطفائی تحریک )

 اللہ تعالٰی اپنے پیارے حبیب صل اللہ علیہ والہ وسلم کے صدقے نئی قیادت کو اراکین انجمن کےاعتماد پر پورا اترنے کی توفیق عطا فرمائے اور رفقاء کو انجمن طلباء اسلام کی اسی طرح سرپرستی کی توفیق عطا فرمائے۔آمین

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.