اہم خبریں

لاہور: مصطفائی تحریک ، المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی اور پنجاب لائبریری فاؤنڈ یشن کے زیر اہتمام یوم آزادی پاکستان کی پر وقار تقریب


 


 لاہور
مصطفائی تحریک  پاکستان ، المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی پاکستان  اور پنجاب لائبریری فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پنجاب لائبریری کمپلیکس میں یوم آزادی پاکستان کے موقع پرچم کشائی، کیک کٹنگ اور شجرکاری کی پر وقار تقریب منعقد ہوئ۔

لاہور ۔
وطنِ عزیز پاکستان کے 75 ویں جشن آزادی پر المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی پاکستان ، مصطفائی تحریک اور پنجاب لائبریری فاؤنڈیشن کے زیراہتمام       " یوم آزادی پاکستان کو ہوم شادابی پاکستان " کے طور پر منایا گیا، اس موقع پر زندگی کے مختلف شعبہ جات سے وابستہ 20 اہم شخصیات نے پرچم کشائی کی ، جشن آزادی کیک کاٹا اور پودے لگا کر شجر کاری مہم میں حصہ لیا ، اس باوقار تقریب میں  رکن پنجاب اسمبلی و سابق چیئرمین اوورسیز پاکستانی کمیشن لاہور جہانگیر حسین بارا ، ایم پی اے محترمہ سائرہ رضا ، مصطفائی تحریک کے مرکزی امیر غلام مرتضیٰ سعیدی ، پنجاب لائبریری فاؤنڈیشن کے چیئرمین سید سہیل احمد شاہ ، معروف صنعتکار اور چیئرمین پیاف فہیم الرحمٰن سہگل ، ایڈیشنل سیشن جج عمران شکیب ملک مہمانان خصوصی تھے جبکہ مہمانان گرامی میں ماہر تعلیم اور محقق پروفیسر شہزاد احمد بھٹی ، ڈی آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر سلیمان سلطان ، کرنل ر جہاں زیب نیازی ، سابق ڈائریکٹر جنرل ایکسٹینشن محکمہ جنگلات فیصل ہارون ، عسکری اسلامی بینک کے ریجنل ہیڈ عمران حسین منہاس ، پی ایل ایف بورڈ آف گورنرز کے اراکین محمد امجد سلیمی ، محترمہ شازیہ سلیمان ، سینئیر صحافی و کالم نگار عدنان ملک ، سابق چیف انجینئر واپڈا اعجاز جاوید ، یونٹ ہیڈ ایس ایم ایس بینک الفلاح مستنصر حماد بھٹی ، نامور مقرر و ینگ سکالر نقش فاطمہ ، ویسٹ برج سکول سسٹم کے سی ای او آفتاب جیلانی ،  مرکزی سیکرٹری فنانس مصطفائی تحریک  میاں شہزاد احمد ، ڈاکٹر طارق محمود احمد، مصطفائی تحریک کے مرکزی رہنما اویس مصطفائی، بانی صدر ایمرا و سینئیر صحافی خواجہ خالد آفتاب اور پنجاب لائبریری فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر رحمٰن آصف نے پودے لگا کر پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے کی مہم میں حصہ لیا سب شخصیات نے مل کر پرچم کشائی کی اور کیک کاٹا ۔ سب مہمانوں نے قومی ترانہ پڑھا اور ملک وقوم کی سلامتی و استحکام اور ترقی و خوشحالی کے لئے دعا مانگی #



 

 

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.