اہم خبریں

پاکپتن : بابا فریدالدین گنج شکررح سیمینار

 


 


پاکپتن : بابا فریدالدین گنج شکررح سیمینار

حضرت فریدالدین مسعود گنج شکر رح کے عرس پاک کے موقع پرمصطفائی تحریک کے زیر اہتمام تیسرے سالانہ  سیمینار کا انعقاد پاکپتن شریف میں ہوا۔ خصوصی خطاب جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد ندیم رانجھا صاحب نے اولیا کرام اور تصوف پر روشنی ڈالی۔ جبکہ  جناب میاں اظفر نور خان چشتی آف سرگودھا اور صوبائی صدر مصطفائی تحریک پنجاب شمالی جناب ذوالفقار حیدر سیالوی صاحب نے خصوصی آمد فرمائی۔ اور سیمینار میں سعیدعلی عمران ڈویژنل صدر مصطفائی تحریک فیصل آباد ،جناب سعید چشتی صاحب ڈویژنل صدر مصطفائی تحریک ساہیوال ،جناب رب نواز سیالوی ضلعی جنرل سیکرٹری جھنگ نے شرکت فرمائی،

اس موقع پر مصطفائی سبیل اور لنگر کا افتتاح جناب  صوبائی صدر مصطفائی تحریک پنجاب شمالی جناب ذوالفقار حیدر سیالوی صاحب نے کیا اور دعا فرمائی،

احباب مصطفائی تحریک نے حضرت فریدالدین مسعود گنج شکر رح  کے مزارشریف پر حاضری کا شرف  بھی حاصل کیا، 




 

 



 

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.