اہم خبریں

ملک وال : محکمہ جنگلات کے اشتراک سے مصطفائی تحریک ضلع منڈی بہاؤالدین کے زیر اہتمام یوم آزادی شادابی پاکستان مہم کے عنوان سے منایا گیا۔




 


پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر شادابئ پاکستان مہم کے سلسلے میں ضلع منڈی بہاوالدین کے بارہ ہزار ایکٹر سے زائد رقبے پر مشتمل ڈفرجنگل میں ایک ہزار پھل دار پودوں کی شجر کاری کا افتتاح مصطفائی رضاکار ڈاکٹر حافظ محمد ارشد محمود القادری آف پھالیہ ۔ڈویژنل فاریسٹ آفیسر ، ATI کے رفیق ارشاد احمد گوندل   اور اسسٹنٹ کمشنر ملکوال مختار احمد بھنگو نے  کر دیا ہے ۔اور اس باغیجے کا نام مصطفائی باغیچہ رکھ دیا گیا ہے  دفڑ جنگل تحصیل ملک وال میں محکمہ جنگلات کے اشتراک سے مصطفائی تحریک ضلع منڈی بہاؤالدین کے زیر اہتمام پاکستان کا یوم آزادی شادابی پاکستان مہم کے عنوان سے منایا گیا۔ جس میں پورے ضلع سے مصطفائی رضاکاران بالخصوص المصطفے آرفن ہوم پھالیہ کے بچوں نے بھرپور حصہ لیا۔  شرکا نے اپنے اپنے حصہ کا پودا لگایا۔ بعد ازاں محمد اسلم جنجوعہ صاحب، صدر مصطفائی تحریک ضلع منڈی بہاؤالدین نے میڈیا کے نمائندوں سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
شجر کاری کے بعد مصطفائی رضاکاران کی شجر کاری اور پودوں کی آبیاری، ان کی نشونما کے بارے میں ایک خصوصی تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ نشست کا باقاعدہ آغاز حسب معمول تلاوت کلام پاک و نعت شریف سے ہوا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض جنرل سیکرٹری مصطفائی تحریک صوبہ پنجاب جناب مظہر سلیم حجازی صاحب نے سر انجام دئیے۔ ملک وال سے میاں بلال صاحب نے محفل ذکر کروائی۔ اس کے بعد تربیتی نشست سے خطاب رہنماء مصطفائی تحریک جناب ارشاد اللہ گوندل ڈویژنل فارسٹ آفیسر صاحب نے کیا۔ جس میں انہوں نے مصطفائی رضاکاران کو پودے کی نشونما، اس کی آبیاری، اس کی پرورش کے مختلف مراحل اور ان مراحل میں درپیش موسمی و غیر موسمی مسائل اور ان کے حل کے بارے میں بتایا۔   آخر میں ڈویژنل جنرل سیکرٹری افتخار مانگٹ صاحب نے محکمہ جنگلات کے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا۔

 






 

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.