اہم خبریں

لاہور : عالمی یوم تعلیم پرہمدرد نونہال اسمبلی

 عالمی یوم تعلیم اور بچوں کے حکیم سعید کے موضوع پر ہمدرد نونہال اسمبلی لاہور کا اجلاس منعقد ہوا مقررین نے یوم پیدائش  9 جنوری کو بچوں کے قومی دن کی مناسبت سے اظہار خیال کیا اجلاس کی صدارت جسٹس سید سخی حسین بخاری نے فرمائی  جب کے مہمان خصوصی کے طور پر ماہر صحت دندان ڈاکٹر عمران ضیاء اور ماہر تعلیم پروفیسر محمد احمد اعوان کے علاوہ پروجیکٹ ڈائریکٹر چلڈرن لائبریری کمپلیکس سید عون عباس بخاری نے خصوصی طور پر شرکت کی نونہال مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں حیرت ہوتی ہے کہ قائد نونہال حکیم محمد سعید ایک فرد تھے یا ایک انجمن ایک ادارہ تھے یا ایک جہان فکروعمل آپ ایسے مسیحا تھے جن کے ہاتھ سے لوگ صحت کا جام پیتے تھے آپ ایک ایسے تاجر بھی تھے مگر امانتدار دیانت کا آئینہ دار وہ شب زندہ دار تھے   آج ہمیں حکیم صاحب کے افکار پر غور کرنے اور ان پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے لاہور میں تعطیلات کے باوجود نونہالوں کی شرکت اور دلچسپی دیدنی تھی.











 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.