اہم خبریں

انجمن طلباءاسلام کیا ہے؟💫 رمیض حسن راجہ

 


💫  انجمن طلباءاسلام کیا ہے؟

ذرا تصور کیجیئے۔
ایک آدمی اپنے کام کاج چھوڑ کر،اپنی جیب سے خرچ کر کے، ملک کے ایک کونے سے دوسرے کونے آتا ہے۔ کڑی تنقید اور احتساب کا سامنا کرنے۔اسے معلوم ہے کہ سفر کی صعوبت کے بعد جب وہ منزل پہ پہنچے گا تو وہاں بھی آرام کا موقعہ نہیں ملے گا۔کھانے کو کچھ ملے نہ ملے،رات کی نیند ضرور اجلاس کی نذر کرنی پڑے گی۔ مگر وہ پھر بھی آتا ہے۔ کڑوی کسیلی باتیں سنتا ہے اور ماتھے پہ شکن لائے بغیر واپس روانہ ہوجاتا ہے۔ ۔ ۔ ۔ یہ انجمن طلبا اسلام ہے !!

ایک آدمی اپنی تنظیم کے دفتر پہنچتا ہے۔ کئی میل پیدل چل کے۔ صرف اسلیے کہ اس کی جیب میں موجود پیسے کم ہیں۔ کرایے پہ لگا دے گا تو آگے معاملات نہیں چلا پائے گا۔ دفتر کی صفائی نہیں ہوئی۔ جھاڑو اٹھا کے صفائی کرتا ہے۔کپڑے جھاڑ کے منہ دھو کے اسی دفتر میں اجلاس کی صدارت کرتا ہے کہ وہ ملک کی سب سے بڑی طلبا تنظیم کا قائد ہے۔ ۔ ۔ ۔یہ انجمن طلبا اسلام ہے !!

تربیتی ورکشاپ ہو رہی ہے۔ تمام شرکا کھانا کھا چکے ہیں۔اور ایک شخص جو اس ورکشاپ کا آرگنائزر بھی ہے۔ ہزاروں روپے کا فنڈ اس کی جیب میں ہے۔ وہ کئی پلیٹوں سے بچا ہوا سالن ایک پلیٹ میں جمع کر کے اور روٹی کے بچے کچھے ٹکڑے اکٹھے کر کے کھا رہا ہے۔ صرف پیٹ بھرنے کے لیے نہیں بلکہ خیر و برکت کا باعث سمجھ کر۔ ۔ ۔ ۔ یہ انجمن طلبا اسلام ہے !!

ایک مسافر دوسرے شہر پہنچتا ہے۔ میزبان بڑی محبت سے استقبال کرتے ہیں۔ یہ جانتے ہوئے بھی کہ تھوڑی ہی دیر میں یہ شخص ان کو کھری کھری سنائے گا اور وہ سناتا بھی ہے۔ کسی لحاظ کے بغیر ان کے بخیے ادھیڑتا ہے۔ سزائیں سناتا ہے۔ اور جاتے ہوئے وہی لوگ اس کے ہاتھ چوم کے زاد راہ اس کی مٹھی میں دبا کے رخصت کرتے ہیں۔ ۔ ۔ ۔ یہ انجمن طلبا اسلام ہے !!

ایک مرید اپنے پیر کے آستانے پہ حاضر ہوتا ہے۔ حسب معمول پیر کے ہاتھ چومنے کی کوشش کرتا ہے۔پیر اٹھ کے کھڑا ہوتا ہے اور اسکے ہاتھ چوم لیتا ہے۔ ماتھے پہ بوسہ دیتا ہے اور اپنی مسند پہ ساتھ بٹھا لیتا ہے کہ وہ اب صرف مرید نہیں بلکہ اے ٹی آئی کا ذمہ دار بھی ہے۔ ۔ ۔ ۔ یہ انجمن طلبا اسلام ہے !!

تصور ضرور کیجیئے مگر یہ باتیں تصوراتی نہیں۔ یہ وہ چشم دید حقائق ہیں جو خلوص اور محبت کے جذبوں کی امین اس داستان کا ایک باب بھی نہیں۔

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.