اہم خبریں

فیصل آباد: آل پاکستان مقابلہ حسن تقریر ، جامعہ قادریہ رضویہ سرگودھا روڈ فیصل آباد کے طالب علم کا اعزاز


 

آل پاکستان مقابلہ حسن تقریر بعنوان : اسلام کا تصور اعتدال اور موجودہ  شدت پسندی
     

    انجمن اساتذہ پاکستان فیصل آباد کے سینیئر رہنماء حضرت علامہ پروفیسر پیر محمد طاہر کاظمی شاہ صاحب کی زیر قیادت انکے عظیم دینی ادارے جامعہ خدمت دین مصطفی صل اللہ علیہ و آلہ اچکیرہ فیصل ٹاون امین پور روڈ فیصل آباد میں منعقد ہوا جس میں   چیف جج کے فرائض  حضور محدث اعظم پاکستان مولانا سردار احمد رحمہ اللہ کے بھتیجے سینیئر ہیڈ ماسٹر اور چیف سیکریسی آفیسر فیصل آباد تعلیمی بورڈ پروفیسر حافظ عبدالستار تھے انکے ساتھ پروفیسر ریاض احمد بھٹی ڈپٹی ڈائریکٹر سکولز فیصل آباد اور پروفیسر محمد جعفر قمر سیالوی مرکزی سینیئر نائب صدر انجمن اساتذہ پاکستان نے بطور منصفین فرائض سر انجام دیۓ
مقابلے میں پورے ملک اور آزاد کشمیر سے اہلسنت و جماعت کے عظیم دینی مدارس کے بہترین منتخب طلبہ نے شرکت کی. نتائج کے مطابق جامعہ قادریہ رضویہ سرگودھا روڈ فیصل آباد نے پہلی جامعہ بیربل شریف نے دوسری اور جامعہ محمدیہ بھیرہ شریف نے تیسری پوزیشن حاصل کی. پروفیسر سید طاہر شاہ کاظمی نے اپنے خطبہ صدارت میں مقابلے میں شریک طلبہ انکے اداروں اور اساتذہ کرام اور منصفین کرام کا شکریہ ادا کیا اور طلبہ کو مبارکباد پیش کی. پروفیسر ریاض احمد ڈپٹی ڈائریکٹر سکولز فیصل آباد نے مقررین طلبہ کے معیار کو سراہا. پروفیسر محمد جعفر قمر سیالوی نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کے ساتھ انکے معیار کو مزید بہتر بنانے کیلیۓ اغلاط کی نشاندہی فرمائی اور پروفیسر حافظ عبدالستار نے مقررین کی حوصلہ افزائی کے ساتھ انکے معیار کو مزید بہتر بنانے کیلیۓ مواد کو جامع بنانے کا مشورہ دیا اور موضوع سے غیر متعلق باتیں خارج کرنے کا مشورہ دیا. اور موضوع سے متعلق مزید مواد کے بیان پر زور دیا. آخر میں جیتنے والے طلبہ میں اول کو 30000 روپے, سیکنڈ کو 20000,اور تھرڈ کو 10000 روپے انعامات اور باقی مقررین کو تعریفی سرٹیفیکیٹس دیۓ گیۓ. آخر میں منصفین کرام اور دور سے آنے والے طلبہ کو کتب کے تحائف پیش کیۓ گیۓ صلوةو سلام کے بعد شاہ صاحب نے خصوصی دعا کروائی اور مہمانوں کو کھانے کی دعوت پیش کی.

 


 

 

 

 

 

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.