اہم خبریں

لاہور: 54ویں جشن تشکیل انجمن کی مرکزی تقریب ''افتخار وطن ہے یہ انجمن سیمینار''


 

 لاہور………… اے ٹی آئی اندھیروں سے روشنی کا سفر ہے۔ انجمن طلبہ اسلام نے لاکھوں صالح کردار کے حامل محب وطن اور عشق رسول ﷺسے سرشار نوجوان قوم کو دئیے ہیں جو نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں استحکام وطن کیلئے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ انجمن طلبہ اسلام ماضی کی رخشاں روایات کو برقرار رکھتے ہوئے تعلیمی اداروں میں طلبہ حقوق کی جہدوجہد جاری رکھے گی۔طلبہ سیاست میں انجمن طلبہ اسلام کی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں۔انجمن طلبہ اسلام نے ملکی مفاد میں چلنے والی تمام تحریکوں میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار اسٹوڈنٹ سیکریڑیٹ ایوان خیر میں منعقدہ انجمن طلبہ اسلام ضلع لاہور کے زیر اہتمام 54ویں جشن تشکیل انجمن کی مرکزی تقریب ''افتخار وطن ہے یہ انجمن سیمینار'' سے مصطفائی تحریک کے مرکزی امیر غلام مرتضی سعیدی۔انجمن طلبہ اسلا م کے سابق سیکریڑی جنرل ڈاکٹر خالد انصاری،سابق سیکریڑی جنرل محمد اکرم رضوی،انجمن اساتذہ پاکستان کے مرکزی صدر پروفیسر رضا حسین سیال،ناظم ضلع لاہور عبدالصبور ہنجرا، سابق ناظم ضلع لاہور دانش وڑائچ مصطفائی اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سیمینار کی صدارت انجمن طلبہ اسلام وسطی پنجاب کے جنرل سیکریڑی جواد خان لودھی نے کی۔مقررین نے کہا 1968میں شروع ہونے والا سفر آج بھی جاری وساری ہے۔انجمن سے وابستہ ہزاروں نوجوانوں نے اپنی زندگیوں کو بامقصد بنایا۔ موجودہ دور میں اے ٹی آئی معاشرے کیلئے عطیہ خداوندی ہے۔اے ٹی آئی نے 54سالہا جہدوجہد میں قربانیوں اور سرفروشیوں کی لازوال داستاں رقم کی ہے۔سیمینار سے سلمان منہاس،اصغر ہنجرا،چوہدری اصغر گجر اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر جشن تشکیل انجمن کا کیک بھی کاٹا گیا۔۔۔

 





 

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.