مصطفائی تحریک لاہور شمالی اور جنوبی کی میٹنگ جناب مرکزی امیر محترم غلام مرتضی سعیدی صاحب کی صدارت میں منعقد ہوئی، جس میں جناب حافظ محمد قاسم مصطفائی صاحب مرکزی سیکرٹری جنرل مصطفائی تحریک پاکستان نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں شاہ ہجویر کانفرنس کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور ذمہ داریاں لگائی گئیں،
اجلاس میں محمد اکرم قادری جنرل سیکرٹری مصطفائی تحریک لاہور ڈویژن، محمد اقبال شاد مرکزی فنانس سیکرٹری پاکستان، صاحبزادہ احمد رضا قادری صدر مصطفائی تحریک لاہور شمالی، تنویر مصطفائی نائب صدر لاہور شمالی، حافظ الیاس مصطفائی جنرل سیکرٹری مصطفائی تحریک لاہور شمالی، فیض رسول سیالوی جنرل سیکرٹری مصطفائی تحریک لاہور جنوبی نے شرکت کی۔
اجلاس میں درج ذیل فیصلے کئے گئے۔
1 سٹیج مینجمنٹ و سیکورٹی پنڈال کی ذمہ داری حافظ الیاس مصطفائی کے سپرد کی گئی جن کی معاونت کریں گے جناب نعیم اکرم خان نائب صدر جنوبی لاہور و فیض رسول سیالوی جنرل سیکرٹری لاہور جنوبی
2 شیلڈز کی مینجمنٹ اور طلباء کی ذمہ داری صاحبزادہ احمد رضا قادری صدر لاہور شمالی کی ذمہ داری ہوگی جن کی معاونت کریں گے تنویر مصطفائی نائب صدر لاہور شمالی۔
3 علوم پبلشرز کی میٹنگ کے شرکاء کیلئے طعام کی ذمہ داری تنویر مصطفائی نائب صدر لاہور شمالی کی ذمہ داری ہوگی جو اپنی معاونت کیلئے ٹیم بھی بنائیں گے۔
4 مہمانان گرامی کی کو ریسیو کرنا اور انہیں سٹیج تک پہنچانے کی ذمہ داری جناب سعید احمد چشتی صاحب مرکزی پریس سیکرٹری پاکستان کی ہوگی جن کی معاونت کریں گے محمد اکرم قادری جنرل سیکرٹری لاہور ڈویژن
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں