مصطفائی تحریک لاہور ڈویژن کا نیشنل ہاؤس میں یکجہتی فلسطین سیمنار
فلسطینی عوام کو ظلم سے ضرور نجات ملے گی، مشتاق قادری، اکرم قادری
اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، جماعت علی،عارف بھٹی
لاہور( )مصطفائی تحریک لاہور ڈویژن کے تمام اضلاع کا نیشنل ہاؤس لاہور میں یکجہتی فلسطین سیمنار منعقد ہوا جس میں مشتاق احمد قادری ڈویژنل صدر نے فلسطینی عوام پر اسرائیلی مظالم پر پاکستان اور اسلامی حکومتوں کی بے حسی اور شرمناک کردار پر غم و غصے کا اظہار کیا،جبکہ محمد اکرم قادری ڈویژنل جنرل سیکرٹری نے کہا کہ اسرائیل کا ظلم و بربریت بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے ،عالمی برادری اس ظلم میں برابر کی شریک ہے۔ رانا جماعت علی معصومی ڈویژنل نائب صدر نے اسرائیلی مظالم کے خلاف قرارداد پیش کی جس میں اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کی گئی، جبکہ ڈاکٹر امتیاز سجاد ڈویژنل پریس سیکرٹری نے فسلطینی عوام سے اظہار یکجتہی کی قراداد پیش کی جس میں انہوں نے فلسطینی عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا، سیمنار میں محمد عارف بھٹی ڈویژنل جوائنٹ سیکرٹری، پروفیسر رانا آفتاب ضلعی صدر شیخوپورہ، وحید احمد صدیقی جنرل سیکرٹری شیخوپورہ، مبشر نوری پریس سیکرٹری شیخوپورہ، عرفان نواز ڈوگر نائب صدرضلع قصور، جاوید اختر بھلر فنانس سیکرٹری قصور،احمد رضا قادری صدر لاہور شمالی، حافظ الیاس مصطفائی جنرل سیکرٹری لاہور شمالی، نعیم اکرم خان نائب صدر لاہور جنوبی، فیض الرسول سیالوی جنرل سیکرٹری لاہور جنوبی، تنویر عباسی ڈائریکٹر مصطفائی سکول اور خواجہ صفدر امین جنرل سیکرٹری المصطفیٰ پاکستان نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا اسرائیل نواز مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا ہوگا اور ایسی مصنوعات رکھنے والے سٹورز کو قائل کرنا ہوگا کہ وہ فسلطین سے یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیل نواز مصنوعات نہ رکھیں اور پاکستنانی مصنوعات کو فروغ دیں، مزید کہا کہ پاکستانی مصنوعات کا معیار بہتر بنانا ہوگا اور ان کی قیمتوں کو بھی کنٹرول میں رکھنا ہوگ
Ma sha Allah
جواب دیںحذف کریںVery good