مصطفائی تحریک ساہیوال ضلع کا مشاورتی اجلاس 16 اگست کو مقامی کمیونٹی سنٹر طارق بن زیاد کالونی ساہیوال میں منعقد ہوا جس میں معزز مہمانوں کےاعزاز میں عصرانہ کا اہتمام کیا گیا اجلاس میں ضلع ساہیوال کے عہدیداران کا چناؤ کے ساتھ ساتھ سابقین انجمن طلبہ اسلام ATI کو ماضی کی طرح ولولہ تازہ دے کر ملک پاکستان میں مصطفائی معاشرے کے قیام کی کوششوں کو تیز کرنا تھا جس کیلئے بندہ ناچیز چوہدری رشید احمد خاں سہو جوائنٹ سیکرٹری مصطفائی تحریک پنجاب شمالی سرپرست اعلیٰ المصطفی ویلفئیر سوسائٹی ساہیوال ڈویژن نے احبابِ گرامی قدر کو دعوت دی جس میں میاں شفیق الزمان کامیانہ ایڈمسٹریٹر ملتان لا کالج ساہیوال محمد اشرف چشتی ایڈووکیٹ سابق وائس چیئرمین بلدیہ تحصیل رینالہ خورد صدر مصطفائی تحریک ساہیوال ڈویژن ، راجہ ساجد محمود کیانی ایڈووکیٹ نائب صدر مصطفائی تحریک ساہیوال ڈویژن ، مہر احمد حسن سیال ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری مصطفائی تحریک ساہیوال ڈویژن ، محبوب علی قادری سیکرٹری نشرواشاعت مصطفائی تحریک ساہیوال ڈویژن کے علاوہ غلام حسین جاوید ، صاحبزادہ فضل رسول رضوی ، شیخ عبد الرزاق رضا ، چوہدری خالد محمود ، محمد یوسف مغل ، عرفان یوسف چوہدری ایڈووکیٹ صدر المصطفی ویلفئیر سوسائٹی ساہیوال ، آغا محسن علی قزلباش جنرل سیکرٹری المصطفی ویلفئیر سوسائٹی ساہیوال ، چوہدری محمد سلطان حجازی ، میاں عطاءاللہ نظامی سابق جنرل سیکرٹری مصطفائی تحریک ساہیوال(موجودہ) ڈویژن ناظم رائے قمر عباس بشیرا کھرل۔ ضلع ناظم محمدنثارعلوی انجمن طلبہ اسلام ATI ساہیوال کے علاوہ سابقین انجمن نے کثیر تعداد میں شرکت کی باہمی مشاورت سے صدر مصطفائی تحریک ساہیوال ضلع چوہدری خالد محمود اور مصطفائی تحریک ساہیوال ضلع کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف مغل منتخب ہوئے المصطفی ویلفئیر سوسائٹی ساہیوال ڈویژن کی طرف سے تشریف لانے والے احباب کا شکریہ ادا کیا اور اچانک موسم کی خرابی کی وجہ سے نا پہنچ سکنے والے احباب گرامی قدر الحاج شوکت علی وحید ، ملک محمد حسین سنگلا ایڈووکیٹ ممبر پنجاب بار کونسل ، معظم علی سنگلا ایڈووکیٹ ، غلام نبی معصومی سابق کونسلر چیچہ وطنی ، محمد وسیم رضوی سابق ناظم غلہ منڈی یونین کونسل ، قاری محمد اسماعیل سابق نائب ناظم وسابق وائس چیئرمین فرید ٹاؤن یونین کونسل ، پیر محمد سعید چشتی سابق صدر مصطفائی تحریک ساہیوال ڈویژن و فوکل پرسن شادابی پاکستان شجر کاری مہم پنجاب ، چوہدری نعیم فاروق سابق کونسلر فرید ٹاؤن یونین کونسل ، راؤ نذر فرید ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ضلع ساہیوال ، میاں ذوالقرنین سکھیرا ، مہر شوکت علی کاٹھیا اقبال نگر ، راؤ غلام فرید ، چوہدری فرمان غنی ، ملک محمد شاکر ، ملک فاروق ڈھکو ، میاں اعجاز جوئیہ ، ، رانا اویس صائم ، ملک الیاس عالم ڈھکو ، وغیرہ احباب گرامی قدر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں