اہم خبریں

اسلام آباد : شادابئ پاکستان مہم کے سلسلے میں جامع مسجد الحبیب G-7/3 کے پارک میں شجر کاری


اسلام آباد 

شجر کاری رحمت باری  شادابئ پاکستان مہم کے سلسلے میں پورے ملک کے طول وعرض میں شجر کاری زوروشور سے جاری و ساری  ہے اس سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے آج مرکزی جامع مسجد الحبیب G-7/3  کے پارک میں پودے لگائے گئے جس کا اہتمام المصطفٰی ویلفئیر سوسائٹی پاکستان  مصطفائ تحریک پاکستان مجلس منتظمہ مدرسہ ضیاءالقرآن منتظمہ کمیٹی مرکزی جامع مسجد الحبیب جی سیون اسلام آباد نے مشترکہ طور پر کیا تھاجس میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے سابق رہنماؤ ں نے بھر پور شرکت کی اور پودے لگائے بعد ازاں دعائیہ تقریب منعقد ہوئ مسجد کے خطیب حضرت علامہ مولانا محمد عارف صاحب اور بزرگ نمازی حافظ نور احمد قادری صاحب  نے دعا فرمائ۔ انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے سابقین جن میں چوہدری محمد یونس،رانا فقیر حسین ،رانا گل نواز مصطفائی رضا کار خواجہ صفدر امین فوکل پرسن شادابی پاکستان مہم راولپنڈی ڈویژن، چوہدری  شاہد محمود، سید ارشد حسین گیلانی فوکل پرسن شادابی پاکستان مہم پاکستان اور جناب شفقت علی جنجوعہ شامل تھے۔ تمام احباب نے شجر کاری کی اس تقریب پر مسرت اور خوشی کا اظہار کیا اور کہا ءکہ وطن عزیز کے گلی گلی کوچے کوچے میں درخت لگائے جائیں اور ان کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا جائے درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے۔ 

(( مصطفائی  نیوز))












 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.