اہم خبریں

عمران خان الیکٹیبلز کی بجائے ورکروں کو ترجیح دیتا تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتے حافظ چوہدری غلام علی لکھوال صدرپاکستان فلاح پارٹی ضلع چکوال

 


نظریاتی ورکر کسی بھی پارٹی کا سرمایہ ہوتے ہیں اگر عمران خان الیکٹیبلز کی بجائے ورکروں کو ترجیح دیتا تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتے حافظ چوہدری غلام علی لکھوال


دیگر سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کو اس سے سبق سیکھنا چاہیے اور ان مفاد پرست لوٹوں کو اپنی صفوں میں شامل کرنے سے پرہیز کرنی چاہیے


چکوال (پ۔ر) پاکستان فلاح پارٹی ضلع چکوال کے صدر حافظ چوہدری غلام علی لکھوال نے ان مفاد پرست سیاستدانوں کے حالیہ استعفوں پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ نظریاتی ورکر ہی کسی بھی پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں جو پارٹی کے لئیے ہر قسم کی قربانیاں دیتے ہیں اور مشکل حالات میں بھی اپنی پارٹی کے ساتھ وفاداری نبھاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے نظریاتی ورکر کو ہمیشہ نظر انداز کیا اور  اقتدار کے حصول کے لئیے الیکٹیبلز کا سہارا لیا۔ آنے والے الیکشنز کے لئیے بھی عمران خان نے نظریاتی ورکر کو نظر انداز کر کے انہی مفاد پرست اور سرمایہ داروں کو ٹکٹ دئیے تھے جس کا آج وہ خمیازہ بھگت رہے ہیں ۔ عمران خان اگر اپنے ملک اور پارٹی کے ساتھ مخلص ہوتے تو نظریاتی اور مخلص لوگوں پر انحصار کرتے ۔ صدر پاکستان فلاح پارٹی ضلع چکوال نے دیگر سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کے زمہ داران سے کہا ہے کہ خدارا اپنے ملک کے بارے میں مخلص ہو کر سوچیں اپنے ملک اور اپنے ملک کے اداروں کی عزت پامال یونے سے بچائیں اپنے ورکرز کو اپنے اداروں اور دوسری جماعتوں کے سربراہان کی پگڑیاں اچھالنے کی بجائے باہمی رواداری اور قوت برداشت اور جمہوری روایات کو پروان چڑھانے کی تلقین کریں اور ان مفاد پرست سیاست دانوں کو آگے لانے کی بجائے اپنے ورکرز کو موقع دیں اور ان کی حق تلفی نہ کریں


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.