اہم خبریں

حافظ آباد : ۔۔مصطفائی تحریک اور ATI کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ پریس کلب میں سیمینار


مصطفائی تحریک اور انجمن طلباء اسلام حافظ آباد کے زیر۔ اہتمام ڈسٹرکٹ پریس کلب حافظ آباد میں ممتاز نعت نگار ، معروف ماہر تعلیم ، نقاد اور انجمن طلباء اسلام و مصطفائی تحریک حافظآباد کے بانی رکن جناب عبدالغنی تائب کی علمی ادبی ، تعلیمی ، تنظیمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایک عظیم الشان سیمینار " عبدالغنی تائب ۔۔۔ فکر و فن کے آئینہ میں " کے عنوان سے منعقد کیا گیا ۔ صدارت مصطفائی تحریک حافظ آباد کے ضلعی صدر افتخار احمد چشتی نے کی، مصطفائی تحریک کے مرکزی سیکرٹری فنانس جناب میاں شہزاد محمود ( لاہور ) مہمان خصوصی تھے ۔ مصطفائی تحریک کے ضلعی جنرل سیکرٹری جناب ذوالفقار علی ظفر نے نقابت کے فرائض سرانجام دئیے ۔ تلاوت کلام پاک کی سعادت جناب محمد ابراہیم بھٹی نے حاصل کی جبکہ جناب ڈاکٹر فیض الحسن نے بارگاہ رسالت نآب صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم میں نذرانہء نعت پیش کیا ۔ سیمینار میں جن مقررین نے اظہار خیال کیا ، ان میں جناب بیرسٹر علامہ پیر سید محمد وسیم الحسن نقوی ، جناب کرنل ( ر ) علی احمد اعوان ، جناب رائے غضنفر علی کھرل چیئرمین پریس کلب ، جناب افتخار احمد چشتی ، جناب ڈاکٹر ظہیر اکبر مرزا ، جناب یاسر عظیم چوہان ، جناب آفتاب احمد نیر صدیقی ، ایدھی حافظ آباد جناب عبدالجبار رضا انصاری ، جناب وقاص رضا اعوان صدر ڈسٹرکٹ بار ، جناب حافظ عزیز الرحمان ، جناب قاضی فاروق احمد بزمی ، جناب ملک سلطان احمد ، جناب ڈاکٹر ذوالفقار علی ظفر اور دیگر شامل تھے ۔ مقررین نے عبدالغنی تائب کی انجمن طلباء اسلام ، مصطفائی تحریک کے حوالہ سے تنظیمی و تحریکی سرگرمیوں اور بطور نعت نگار فروغ نعت کے سلسلہ میں خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔  سیمینار میں اہل سنت کے عظیم مذہبی و علمی اسکالر محترم علامہ رضاء الدین صدیقی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا اور مرحوم کی مغفرت اور بلندیء درجات کے لئے دعا کی گئی ۔ سیمینار کا انعقاد چیئرمین پریس کلب جناب رائے غضنفر علی کھرل کے تعاون اور جناب محمد ابراہیم بھٹی کے زیر انصرام انتہائی کامیاب رہا ۔ آخر میں مصطفائی تحریک حافظ آباد کی جانب سے مہمانان و شرکاء کی بریانی و مشروبات سے تواضع کی گئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔










کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.